Inquilab Logo

لبنان : پہاڑیوں پرحزب اللہ کا اسرائیلی فوج پر گھات لگا کرحملہ، اسرائیل نے بھی بمباری کی

Updated: April 26, 2024, 2:29 PM IST | Agency | Beirut

لبنانی حزب اللہ نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سرحد پرواقع کفر شوبا پہاڑیوں میں رویسات العلم کے مقام پر ایک اسرائیلی فوجی قافلے پر گھات لگا کرحملہ کیا۔

A destroyed building in Lebanon from an Israeli attack. Photo: AP/PTI
اسرائیلی حملے سےلبنان میں ایک تباہ شدہ عمارت۔ تصویر :اے پی /پی ٹی آئی

لبنانی حزب اللہ نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سرحد پرواقع کفر شوبا پہاڑیوں میں رویسات العلم کے مقام پر ایک اسرائیلی فوجی قافلے پر گھات لگا کرحملہ کیا۔
حزب اللہ نے ایک بیان میں مزید کہا کہ گھات لگا کر کئے گئےاس  حملے کے نتیجے میں ۲؍ اسرائیلی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے جنگجوؤں نے رویسات العام سائٹ کے قریب ایک مشینی قافلے پر گائیڈڈ میزائلوں، توپ خانے اور دیگر سے ایک مشترکہ حملہ کیاجس کی وجہ سے ۲؍ گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ اسرائیلی فوج نے نقصانات کو چھپانے کیلئے دھواں چھوڑنے والے گولے داغے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ : ناصر اسپتال میں ۳؍ اجتماعی قبروں سے ۵۸؍نئی لاشیں برآمد

دریں اثناءاسرائیلی فوج نے جمعہ کو کہا کہ اس نے جنوبی لبنان میں کفر شوبا اور مرکابہ میں لبنانی حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے پر بمباری کی۔ قبل ازیں حزب اللہ نے اسی علاقے میں اسرائیلی فوجی قافلے کو نشانہ بنایا تھا۔اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے طیارے نے ’تھوڑی دیر پہلے‘ لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف۲؍ ٹینک شکن میزائلوں کے داغے جانے کی نشاندہی کے بعد حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے پر بمباری کی۔ دریں اثناء لبنانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ جمعہ کو صبح سویرے ایک اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے شہر شیبا کے مضافات کو نشانہ بنایاگیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK