Inquilab Logo

امریکہ: یونیورسٹیوں میں اسرائیل مخالف مظاہروں پر پارلیمانی اسپیکر کی فنڈز روکنے کی دھمکی

Updated: April 27, 2024, 11:55 AM IST | Agency | Los Angeles

مائیک جانسن نے کولمبیایونیورسٹی کا دورہ کیا اور یہودی طلبہ سے ملاقات بھی کی۔ انہوں نے کہا :وہ ایسی یونیورسٹیوں کیلئے وفاقی فنڈنگ بند کر دیں گے جو حکم نافذ کرنے میں ناکام رہیں گی۔

A scene of student protests in support of Palestine at the UCLA campus in Los Angeles. Photo: AP/PTI
لاس اینجلس کے یو سی ایل اے کیمپس میں فلسطین کی حمایت میںطلبہ کے احتجاج کا منظر۔ تصویر :اے پی / پی ٹی آئی

غزہ جنگ کے خاتمے کے مطالبے کیلئے مظاہرے امریکی یونیورسٹیوں میں پھیل رہے ہیں۔ امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے کولمبیا یونیورسٹی کا دورہ کیا جس نے اسرائیلی جنگ کو مسترد کرنے کیلئے طلبہ کے مظاہروں کو مزید بڑھا دیا۔
 اپنی پریس کانفرنس سے پہلے مائیک جانسن نے کیمپس میں تقریباً۴۰؍ یہودی طلبہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کیمپس میں داخل ہونے سے ڈرتے ہیں۔ جانسن نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد ان یہودی طلبہ کی حمایت کرنا ہے جنہیں اسرائیل مخالف مظاہرین کی طرف سے ڈرایا جا رہا ہے۔
 پریس کانفرنس کے دوران جانسن نے پرتشدد مظاہرین کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ وہ ایسی یونیورسٹیوں کیلئے وفاقی فنڈنگ بند کر دیں گے جو حکم نافذ کرنے میں ناکام رہیں گی۔ ان کا یہ دورہ یونیورسٹی کی جانب سے احتجاجی کیمپ کو بدھ سے جمعہ کی صبح تک ہٹانے کیلئے معاہدے تک پہنچنے کے فوراً بعد کیا گیا۔ یہ کیمپ امریکی یونیورسٹیوں میں ہونے والے احتجاج کی علامت بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: یرغمالوں کی واپسی تک لڑائی بند نہیں کریں گے: اسرائیل

مظاہرین عدالت میں پیش
 کئی امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خلاف طلبہ نے احتجاج کیا۔ متعدد مظاہرین کو عدالت میں پیش ہونے کیلئے سمن جاری کئے گئے ہیں۔ ٹیکساس میں ہنگامہ آرائی کے سامان سے لیس ہائی وے پیٹرول فورسیز نے گھوڑوں کی پیٹھ پر پولیس کی مدد سے آسٹن کی یونیورسٹی آف ٹیکساس میں احتجاج کو منتشر کیا اور۲۰؍ افراد کو گرفتار کرلیا۔ یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا نے اپنے کیمپس کو بند کرنے کا اعلان کیا اورلاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ سے مظاہرے کو ختم کرنے کو کہا۔
مظاہرے پھیل رہے ہیں
 دیگر یونیورسٹیوں نے بھی اسی طرح کے مظاہرے کئے ہیں۔ پروویڈنس میں براؤن یونیورسٹی، این آربر میں مشی گن یونیورسٹی، کیمبرج میں میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور ہمبولڈ میں کیلیفورنیا پولی ٹیکنک یونیورسٹی میں طلبہ نے یونیورسٹیوں سے اسرائیل کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ خیال رہے کہ نیویارک یونیورسٹی میں۱۳۳؍ مظاہرین کو جبکہ ییل یونیورسٹی کے ایک کیمپ سے۴۰؍ سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کیا گیاتھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK