Inquilab Logo

’’اسرائیل ۶؍ماہ سے جاری حملوں سے کچھ نہیں حاصل کرسکا‘‘

Updated: April 13, 2024, 12:56 PM IST | Agency | Gaza

حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن نے قاہرہ میں مزید کہا کہ وہ مزید کارروائیوں سے بھی کچھ حاصل نہیں کر سکتا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے ایک انٹرویومیں کہا کہ غزہ میں فلسطینی بے گناہوں کا قتل عام اسرائیل کی اسٹریٹجک شکست کی علامت ہے۔ صہیونی غزہ میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔ مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے المیادین کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اسرائیل حماس کو ختم کرنے یا اپنے یرغمالوں کو رہا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے۔ صہیونی یرغمالوں کی باعزت رہائی فقط ایک باعزت معاہدے کے تحت ممکن ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اپنی شرائط پر ہی کوئی معاہدہ کریں گے: اسماعیل ہانیہ

 اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ میں فلسطینی عوام اور امت مسلمہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ غزہ میں صہیونی حکومت کی نسل کشی ہم سے سابقہ موقف بدلنے کا تقاضاکرتی ہے۔ اسرائیل مغرب کا بغل بچہ ہے جس کی شان اور عزت خاک میں مل گئی ہے۔ سفارتی حلقوں میں ہونے والی سرگرمیاں اسرائیلی تنہائی کو واضح کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صہیونی ذرائع ابلاغ کا یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ ہم اپنے بچوں کی شہادت کے بعد اپنا موقف بدل دیں گے۔ ایسا کبھی نہیں ہوگا۔ انہوں نے جنگ بندی کے حوالے سے کہا کہ حماس اب بھی صلح اور امن چاہتی ہے۔ ہم غاصب صہیونی فوج کی غزہ سے عقب نشینی اور فلسطینیوں کی واپسی کی شرط پر قائم ہیں۔ اس کے بعد قیدیوں کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔ 
 دوسری جانب اسرائیلی اخبار یدیعوت احارونوت نے کہا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کے بچوں کی شہادت سے جنگ کا نقشہ نہیں بدلے گا۔ حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ ۶؍ مہینوں کے دوران اسرائیل کی شکست شدت سے محسوس کی جارہی ہے۔ دفاعی اور معاشی اخراجات بڑھ رہے ہیں جبکہ اسرائیل کے اندر لوگوں کی بڑی تعداد جنگ بندی کیلئے مظاہرہ کررہی ہے۔ 
 اسرائیل کے سابق وزیرانصاف نے عبرانی اخبار معاریو سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ روز کہا تھا کہ غزہ کی جنگ اسرائیل کی اسٹریٹجک شکست کے ساتھ ختم ہوگی۔ غزہ میں اسرائیل نے کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کیا ہے۔ انہو نے صہیونی فوج کے سربراہ ہرٹزی ہالیوی سے مستعفی ہوکر گھر چلے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK