• Thu, 08 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرائیل: نیتن یاہو نے اکتوبر حملے کی وارننگ میں اپنے مفاد کے مطابق ہیرا پھیری کی

Updated: October 08, 2026, 4:03 PM IST | Tel Aviv

ایک تحقیق کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے۷؍ اکتوبر۲۰۲۳ء کے حملے سے قبل موصول ہونے والی سیکیورٹی بریفنگ اور وارننگز میں اپنے مفاد کے مطابق ہیرا پھیری کی ہے، اپنی جنگ سے پہلے کی پوزیشن کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے اہم سیاق و سباق کو تبدیل کیا اور اہم ریکارڈز کو چھوڑ دیا۔

Israeli Prime Minister Netanyahu. Photo: X
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو۔ تصویر: ایکس

ایک تحقیق کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے۷؍ اکتوبر۲۰۲۳ء کے حملے سے قبل موصول ہونے والی سیکیورٹی بریفنگ اور وارننگز میں اپنے مفاد کے مطابق ہیرا پھیری کی ہے، اپنی جنگ سے پہلے کی پوزیشن کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے اہم سیاق و سباق کو تبدیل کیا اور اہم ریکارڈز کو چھوڑ دیا۔یہ تحقیق روزنامہ یدیعوت احرونوت اور اس کے ذیلی ادارے وائی نیٹ نے کی، جس میں فروری میں نیتن یاہو کی جانب سے جاری کردہ۵۵؍ صفحات پر مشتمل ڈوزیئر کا اصل سرکاری ٹرانسکرپٹ، میٹنگ منٹس اور سرکاری گواہی سے موازنہ کیا گیا۔جائزے میں سرحد پار حملے سے پہلے کے مہینوں میں انٹیلی جنس حکام کی جانب سے دی گئی فوری وارننگز کے حوالے سے منظم حذف اور تبدیل شدہ جملے کا انکشاف ہوا۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی آباد کاروں کے حملے میں ایک فلسطینی شہید،۱۶؍افراد زخمی

نیتن یاہو کی فروری کی دستاویز میں وزیر اعظم کو حماس کے سینئر کمانڈروں کیہدفی قتل کی مسلسل وکالت کرتے ہوئے دکھایا گیا، جس میں فوجی اور انٹیلی جنس سربراہان کو ہچکچاہٹ کا شکار شخصیات کے طور پر پیش کیا گیا جو غزہ میں خاموشی برقرار رکھنے کے حامی تھے۔تاہم، اصل ریکارڈ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ نیتن یاہو نے مسلسل مجوزہ فوجی اقدامات کو مسترد کیا، اس بات پر زور دیا کہ حماس کو روکا گیا ہے۔ اپریل۲۰۲۳ء میں، اس وقت کے شین بیٹ ڈائریکٹر رونن بار اور اس وقت کے ملٹری چیف آف اسٹاف ہرزی ہالیوی نے باضابطہ طور پر غزہ میں حماس لیڈروں کے خلاف ٹارگٹڈ اسٹرائیکس کرنے کی سفارش کی۔ایک ماہ بعد، بار نے خبردار کیا کہ خطےمیں مکمل پیمانے پر فوجی تنازع ناگزیر ہے، جس میں پیشگی افتتاحی حملوں کی تیاریوں پر زور دیا گیا۔جبکہ نیتن یاہو نے ان منصوبوں کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ "مضبوط متوازن دفاعی نظام  قائم ہے۔

یہ بھی پڑھئے: آسٹریلیا : پورے ملک میں فلسطین حامی مظاہرے، اسرائیل پر اسلحہ پابندی کا مطالبہ

بعد ازاں اخبار نے مزید نظر انداز کی گئی بریفنگز کو اجاگر کیا، جس میں بار کی جانب سے اگست۲۰۲۳ء کا الرٹ بھی شامل ہے جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ اسرائیل کا دفاعفعال طور پر ختم ہو رہا ہے اور فوری طور پر پیشگی اختیارات کا مشورہ دیا گیا ہے۔تاہم ۱۰؍ ستمبر کو حملے سے ایک ماہ سے بھی کم وقت قبل بار نے خبردار کیا کہ ملک کو سنگین سیکیورٹی صورتحال کا سامنا ہے جس میں متعدد محاذوں کے بیک وقت اکٹھے ہونے کا خطرہ ہے،جواب میں، نیتن یاہو نے سیکیورٹی حکام کو ہدایت کی کہ وہ خزاں کی یہودی تعطیلات کی مدت کو ’’جتنا ممکن ہو پرسکون‘‘ رکھیں۔
علاوہ ازیں تحقیقات میں یہ بھی پایا گیا کہ نیتن یاہو کے شائع کردہ ڈوزیئر میں ایک تشخیص کا حوالہ دیا گیا ہے کہ حماس ’’اعتدال پسند رفتار‘‘ سے ہتھیار بنا رہا ہے، جبکہ جان بوجھ کر انٹیلی جنس کمیونٹی کی فوری حملہ کرنے کی سفارش کو، یہاں تک کہ وسیع تر کشیدگی کے خطرے پر بھی، کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK