ٹرمپ گادی آئزن کوٹ کے اسرائیل کے اگلے وزیر اعظم بننے پر ملاقات کے خواہاں ہیں، اگر اسرائیلی اپوزیشن رہنما حکومت بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہائٹ ہاؤس مبینہ طور پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور گادی آئزن کوٹ کے درمیان ملاقات کا اہتمام کر ے گا۔
EPAPER
Updated: November 27, 2026, 10:06 PM IST | Washington
ٹرمپ گادی آئزن کوٹ کے اسرائیل کے اگلے وزیر اعظم بننے پر ملاقات کے خواہاں ہیں، اگر اسرائیلی اپوزیشن رہنما حکومت بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہائٹ ہاؤس مبینہ طور پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور گادی آئزن کوٹ کے درمیان ملاقات کا اہتمام کر ے گا۔
سعودی نشریاتی ادارے الحدث نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ، ’’دی یروشلم پوسٹ ‘‘کے مطابق، اسرائیل کے حزب اختلاف کے لیڈر گادی آئزن کوٹ کے وزیر اعظم بننے کی صورت میں وہائٹ ہاؤس ٹرمپ اور آئزن کوٹ کے درمیان ملاقات کا انتظام کرے گا ۔ نشریاتی ادارے نے ایک نامعلوم اسرائیلی ذریعے کا حوالہ دیا۔ جبکہ رپورٹ میں وہائٹ ہاؤس کی جانب سے تصدیق شامل نہیں تھی۔رپورٹ کے مطابق ملاقات نئی حکومت کے حلف اٹھانے کے بعد ہوگی، اور صرف اس صورت میں جب آئزن کوٹ وزیر اعظم ہوں گے۔ یاشر پارٹی کی قیادت کرنے والے آئزن کوٹ دوطرفہ تعلقات اور ایران پر ہم آہنگی پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی جاننا چاہا کہ ٹرمپ نے وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ کیا مفاہمت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئزن کوٹ واشنگٹن کو اسرائیل کو فوجی امداد ختم کرنے پر نظر ثانی کرنے پر آمادہ کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔ وہ لبنان اور شام کے ساتھ انتظامات کے حصول میں مذاکرات جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ پر اسپین کے دائیں بازو میں ذرا بھی انسانیت نہیں: ہسپانوی وزیراعظم
واضح رہے کہ ٹرمپ نے ۳؍ نومبر کو کہا تھا کہ امریکی امداد، جسے انہوں نے سالانہ۴؍ ارب ڈالر بتایا، نیتن یاہو کے ساتھ معاہدے کے تحت۲۰۲۶ء کے آخر میں رک جائے گی۔ جبکہ سالانہ۳؍ اعشاریہ ۸؍ ارب ڈالر فراہم کرنے والا۱۰؍ سالہ معاہدہ ستمبر۲۰۲۸ء تک ختم نہیں ہوگا۔ آئزن کوٹ نے اس وقت نیتن یاہو پر تنقید کی اور جوابات کا مطالبہ کیا۔۸؍ نومبر کو، جس دن آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کا اختیار ملا، ٹرمپ نے کہا کہ آئزن کوٹ اور نیتن یاہو بہت ملتے جلتے موقف رکھتے ہیں۔ بعدازاں مبینہ رابطہ اس وقت سامنے آیا ہے جب آئزن کوٹ اکتوبر کے انتخابات ، جس نے کسی بھی بلاک کو واضح اکثریت نہیں دی، کے بعد اکثریت حاصل کرنےکیلئے کام کر رہے ہیں۔ جمعرات کو ان کی پارٹی اور یائیر گولان کی بائیں بازو کی ڈیموکریٹس نے اتحادی معاہدے پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا۔ ڈیموکریٹس نے کہا کہ انہیں چار وزارتیں ملیں گی۔یہ معاہدہ ایویگڈور لیبرمین کی اسرائیل بیتینو پارٹی کے ساتھ معاہدے کے بعد ہوا۔
یہ بھی پڑھئے: نیتن یاہو پر سیاسی دباؤ میں اضافہ، تحقیقاتی بل منظور
یاد رہے کہ تین جماعتوں کے پاس۳۶؍ نشستیں ہیں، جو اکثریت کے لیے درکار۶۱؍ سے کم ہیں۔ سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ، جن کی پارٹی کے پاس۱۲؍ نشستیں ہیں، نے ابھی تک باضابطہ معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں۔ وہ نیتن یاہو کی لیکوڈ کے ساتھ اتحاد حکومت کے حق میں ہیں، جس کی قیادت پہلے آئزن کوٹ کریں گے۔ لیبرمین نے خبردار کیا کہ نیتن یاہو اتحاد کی بات چیت کو نئی حکومت کو پٹری سے اتارنے کے لیے استعمال کریں گے۔ تاہم آئزن کوٹ کے پاس حکومت بنانے کے لیے۱۶؍ دسمبر تک کا وقت ہے۔ لیکن حتمی تاریخ ۱۴؍ دن تک بڑھایا جا سکتا ہے۔