• Fri, 27 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ال نینو، جنگ سے متاثر۱۶؍ خطوں میں غذائی عدم تحفظ بدتر ہونے کی توقع: اقوام متحدہ

Updated: November 27, 2026, 10:06 PM IST | New York

اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ ال نینوال نینو، جنگ سے متاثر ۱۶؍ خطوں میں بھوک کے بد ترین ہونے کی توقع ہے۔

A camp for people affected by the war. Photo: X
جنگ سے متاثر افراد کا کیمپ۔ تصویر: ایکس

اقوام متحدہ کی خوراک و زراعت تنظیم (FAO) اور عالمی خوراک پروگرام (WFP) نے جمعہ کو خبردار کیا کہ ال نینو موسمیاتی مظہر اور جاری تنازعات کے سبب اگلے چھ ماہ کے دوران دنیا بھر میں۱۶؍شدید متاثر علاقوں میں غذائی عدم تحفظ بدترین ہونے کی توقع ہے۔ایجنسیوں نے۱۶؍ شدید متاثر علاقوں کی نشاندہی کی ہے جہاں دسمبر۲۰۲۶ء سے مئی۲۰۲۷ء کے درمیان بھوک میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔ جنوبی افریقہ، وسطی امریکی خشک راہداری اور شمال مشرقی یوگنڈا نئے علاقوں میں شامل ہیں، جبکہ چاڈ کو پڑوسی سوڈان میں تنازع کے اثرات کی وجہ سے شامل کیا گیا تھا۔جبکہ سوڈان، جنوبی سوڈان، صومالیہ، نائیجیریا کے کچھ حصے اور یمن سب سے زیادہ تشویش کے پانچ علاقے ہیں، تاہم ۱۶؍ میں سے۱۲؍ ہاٹ اسپاٹس میں تنازع اور مسلح تشدد کو غذائی عدم تحفظ کے بڑے محرکات کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کی غزہ میں۱۰؍ لاکھ فلسطینیوں کی نئی بے دخلی کی دھمکی

بعد ازاں ایجنسیوں نے جنوری۲۰۲۷ء تک سوڈان کے شمالی دارفور اور جنوبی کردوفان کے۱۳؍ علاقوں میں قحط کے خطرے سے خبردار کیا۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں ال نینو سے منسلک خشک سالی اور گرم حالات کے سبب زرعی پیداوار کو خطرہ لاحق ہے۔آنے والے مہینوں میں زمبابوے میں ۳۰؍لاکھ تک، ملاوی میں۲۶؍ لاکھ اور موزمبیق میں۱۸؍ لاکھ افراد کو شدید غذائی عدم تحفظ کی اعلیٰ سطح کا سامنا کرنے کا امکان ہے۔علاوہ ازیں ایجنسیوں نے کہا کہ سب سے زیادہ تشویش کے پانچ علاقوں  میں غذائی تحفظ اور غذائیت کے لیے انسانی فنڈنگ۲۰۲۲ء سے ۲۰۲۵ء کے درمیان۶۲؍ فیصد،ڈیڑھ ارب ڈالر سے۲؍ ارب ڈالر تک  کم ہوئی۔تاہم FAO اور WFP نے فوری انسانی امداد اور متاثرہ آبادیوں تک محفوظ رسائی کا مطالبہ کیا، کہا کہ ان کے مشترکہ پیشگی ایکشن پلان کا مقصد ۲۲؍ممالک میں۹۰؍ لاکھ افراد کو ال نینو کے ممکنہ اثرات سے بچانا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: میانمار کا روہنگیا نسل کشی کے فیصلے کے ’نامناسب‘ حصوں پر عمل نہ کرنے کا اعلان

واضح رہےکہ یمن ، سوڈان، سمیت دنیا کے متعدد خطے مسلح تنازع سے متاثر ہیں، جس کے سبب عوام کو داخلی بے گھر ہونے کا سامنا ہے، اس صورت حال نے عوام کی ایک بڑی تعداد کو کیمپوں میں رہنے کو مجبور کردیا، جہاں وہ غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں، اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی کا مظہر ال نینو دنیا بھر میں بارش میں کمی کی وجہ بن رہا ہے، جس نے قحط سالی اور فصلوں کے خراب ہونے کی صورت حال پیدا کردی ہے، ایسے حالات میں کیمپوں میں رہ رہے بے گھر افراد کو انتہائی شدید حالات کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK