Updated: November 27, 2026, 8:02 PM IST
| Thiruvananthapuram
رومی نے پی ٹی آئی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کتاب میں پیش کئے گئے خیالات سے بہت متاثر ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ”میرا تعلق دینِ اسلام سے ہے، جو ہمیں تمام مذاہب اور ان کی مقدس کتابوں کا احترام کرنا سکھاتا ہے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ اس کام سے انہیں مسیحی عقائد اور بائبل کی تعلیمات کو مزید قریب سے سمجھنے میں مدد ملی۔ ناشر کی جانب سے اس کتاب کیلئے رابطہ کئے جانے سے قبل بھی وہ ان کیلئے ترجمے کے کئی منصوبے مکمل کر چکی تھیں۔
وی ڈی ستھیسن۔ تصویر: ایکس
کیرالا کے شہر کنور سے تعلق رکھنے والی ۳۸ سالہ مصنفہ، مترجم اور معلمہ رؤف رومی کیلئے مسیحی تعلیمات پر مبنی ایک کتاب کا ترجمہ کرنا ایک ایسا تجربہ بن گیا جو زبان اور ادب کی حدود سے کہیں آگے نکل گیا۔ انہوں نے ”ایڈم، ویئر آرٹ داؤ؟“ (?Adam, Where Art Thou) کا ملیالم سے انگریزی میں ترجمہ کیا۔ یہ کتاب کیرالا کے وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر وی ڈی ستھیسن کی بائبل کی تعلیمات پر دی گئی تقاریر کا مجموعہ ہے۔ اس کتاب نے ایک ایسے ہندو سیاست دان کو، جنہوں نے بائبل پر تقاریر کیں، اور ایک ایسی مسلم مترجم کو یکجا کیا جو مسیحی تعلیمات سے بے حد متاثر ہوئیں۔ ڈی سی بکس (DC Books) نے ۵ نومبر کو اس کتاب کا انگریزی ایڈیشن جاری کیا، جو اصل ملیالم کتاب ”آدم نی ایوڈے آکونو؟“ (?Adam Nee Evide Aakunnu) کا ترجمہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے: سپریم کورٹ کو مراعات یافتہ افراد کی عدالت کی شبیہہ ترک کرکے عوامی عدالت بننا چاہیے: چیف جسٹس
رومی نے پی ٹی آئی (PTI) سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کتاب میں پیش کئے گئے خیالات سے بہت متاثر ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ”میرا تعلق دینِ اسلام سے ہے، جو ہمیں تمام مذاہب اور ان کی مقدس کتابوں کا احترام کرنا سکھاتا ہے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ اس کام سے انہیں مسیحی عقائد اور بائبل کی تعلیمات کو مزید قریب سے سمجھنے میں مدد ملی۔ ناشر کی جانب سے اس کتاب کیلئے رابطہ کئے جانے سے قبل بھی وہ ان کیلئے ترجمے کے کئی منصوبے مکمل کر چکی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سے پہلے بھی اس کتاب کو پڑھنا چاہتی تھیں اور انہیں اس کی ہر تقریر میں کچھ نیا اور منفرد محسوس ہوا۔
رومی بائبل کی باقاعدہ قاری نہیں ہیں، لیکن انگریزی ادب میں ان کے پس منظر نے انہیں بائبل کے حوالوں سے کچھ واقفیت فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ ”کسی مذہب کی تعلیمات کو سراہنے یا اس کی مقدس کتابوں کا احترام کرنے کیلئے ہمارا اس مخصوص مذہب سے تعلق رکھنا ضروری نہیں ہے۔“
یہ بھی پڑھئے: منورما ہورٹس فیسٹیول میں عظیم ادبی شخصیات کے بچے اپنی ذاتی یادیں شیئر کریں گے
ایک اقتباس جو رو,می کے ذہن میں نقش ہوگیا، وہ ستھیسن کا یہ جملہ تھا کہ دعا کرنے والے لوگ معاشرے کیلئے طاقت کا سرچشمہ ہوتے ہیں اور تمام برادریوں کی دعائیں اہمیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”کتاب کا ترجمہ کرتے وقت اس حصے نے مجھے گہرائی تک متاثر کیا۔“
ستھیسن کی جانب سے ستائش
چنگناسیری میں ایک چرچ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ستھیسن نے کہا کہ ”میں ایک ہندو ہوں جس نے بائبل پر تقاریر کیں اور بعد میں انہیں ایک کتاب کی شکل میں مرتب کیا۔ ایک مسلم خاتون نے اس کا انگریزی میں ترجمہ کیا۔ ایسی چیزیں کیرالا میں ہی ممکن ہیں۔“ انگریزی ایڈیشن کی اشاعت کے بعد، انہوں نے رومی کو ذاتی طور پر فون بھی کیا۔ رومی نے بتایا کہ ستھیسن نے ان سے کہا کہ انہیں یہ ترجمہ بہت پسند آیا اور انہیں محسوس ہوا کہ اصل ملیالم کتاب کی روح کو برقرار رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ہندوستان میں میٹا کی جانب سے مواد پر پابندیوں میں ۱۳؍ ہزار فیصد اضافہ
ملیالم زبان کی یہ کتاب ان ۳۲ تقاریر پر مشتمل ہے جو ستھیسن نے کیرالا بھر میں مسیحی تنظیموں کے زیر اہتمام منعقدہ پروگراموں میں کی تھیں۔ ان تقاریر میں آج کے معاشرے کے تناظر میں بائبل کی کہانیوں اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات کا جائزہ لیا گیا ہے۔