Inquilab Logo

اردن میں اسرائیل کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرین پر لاٹھی چارج، متعدد زخمی

Updated: March 27, 2024, 5:12 PM IST | Jordan

اردن میں اسرائیل کے سفارت خانے کے باہر فلسطین حامی مظاہرین نے احتجاج کیا۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ احتجاج میں ۲؍ ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا تھا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

عینی شاہدین اورمقامی افراد کے مطابق اردن کی انسداد فسادات پولیس نے دارالحکومت عمان میں سخت حفاظتی انتظامات والےاسرائیلی سفارت خانے کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کرنے والے متعدد مظاہرین کو مارا پیٹا اور گرفتار کر لیا۔ احتجاج کے تیسرے دن،۲؍ ہزار سے زیادہ مظاہرین منگل کو دیر گئے جمع ہوئے۔ انہیں اس وقت جھڑپوں کا سامنا کرنا پڑا جب لاٹھی بردار پولیس نے عمان کے متمول ضلع رباعی میں سفارت خانے کے احاطے پر دھاوا بولنے والے سینکڑوں مشتعل ہجوم کو پیچھے دھکیلنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔ 

اسرائیلی سفارت خانہ، جہاں مظاہرین روزانہ جمع ہوتے ہیں، طویل عرصے سے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ جنگ اور محاصرے کے دوران اسرائیل مخالف مظاہروں کا ایک محور رہا ہے۔بہت سے مظاہرین نے مزاحمتی گروپ حماس کی حمایت میں’’حماس اردن کے تمام عوام تمہارے ساتھ ہیں۔‘‘ 

غزہ میں ہونے والے قتل عام پر اردنی باشندوں میںغم و غصہ عروج پر ہے کیونکہ اسرائیل کی بے دریغ بمباری سے دسیوں ہزار شہری مارے گئے ہیں، اور گنجان آبادی والے محصور خطہ کے بہت سے حصوں کو کھنڈر میںتبدیل کر دیا گیا ہے۔ 
اردن نے حماس کے۷؍ اکتوبر کو ہونے والے حملے ، جس نے اس کے درینہ دشمن کو حیران کردیاتھا، کے بعد محصور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی جنگ کی مخالفت میں خطے میں عوامی غصے کی سب سے بڑی لہرکا مشاہدہ کیا ہے۔ 
حماس کا کہنا ہے کہ یہ حملہ مسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی حملوں، مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی آباد کاروں کے تشدد اور فلسطینی کاز کو ’’میز پر واپس لانے‘‘کے مقصد سے ترتیب دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حیران کر ا دینے والے وسیع حملے میں، حماس کے بندوق بردار غزہ سے باہر ۲۲؍مقامات پر ۲۴؍کلومیٹر اسرائیل کے اندرگھس آئے۔ اس دورانانہوں نے بہت سے فوجیوں کو گولی مار کر ہلاک کیا تھاجبکہ اسرائیل کی فوج نے اس کے نتیجے میں جوابی کارروائیاں کی تھیں۔ 
 غزہ واپسی پر وہ اسرائیلی فوجی اہلکاروں اور شہریوں سمیت تقریباً ۲۴۰؍ یرغمالیوں کو بھی ساتھ لے گئے تھے۔ بعد ازاں درجنوں یرغمالوں کا تبادلہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید فلسطینیوں سے کیا گیا۔اس کے بعد سے اسرائیل نے غزہ پر ہوائی، زمینی اور سمندر سے شدید بمباری کی ہے، جس میںاب تک ۳۲؍ ہزار ، ۴۰۰؍سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ا سرائیلی کارروائیوں میں۷۴؍ ہزار،۷۰۰؍سے زیادہ زخمی اور اس چھوٹے سےساحلی علاقے میں ۳ء۲ ملین افراد بے گھر ہوئےہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK