غزہ میں حماس کی قیادت کے تیسرے اہم ترین لیڈر مروان عیسیٰ ایک فضائی حملے میں شہید کر دئیے گئے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیاگیا ہے۔
EPAPER
Updated: March 19, 2024, 10:52 AM IST | Agency | Ramallah
غزہ میں حماس کی قیادت کے تیسرے اہم ترین لیڈر مروان عیسیٰ ایک فضائی حملے میں شہید کر دئیے گئے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیاگیا ہے۔
غزہ میں حماس کی قیادت کے تیسرے اہم ترین لیڈر مروان عیسیٰ ایک فضائی حملے میں شہید کر دئیے گئے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیاگیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق مروان عیسیٰ کو وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ میں ایک خفیہ مقام پر نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے اطلاع دی ہے کہ حملے کو متعدد بار ملتوی کیا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مروان کے قریب کوئی یرغمال نہیں ہے۔ جبکہ فضائیہ نے تقریباً۲۰؍ ٹن بموں کا استعمال کیا جس میں بنکر بسٹربم بھی شامل تھے۔ اگرچہ حماس کی جانب سے القسام بریگیڈز کے ڈپٹی کمانڈر کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔ اسرائیل نے محض اشارہ کیا اور وہ چاہتا ہےکہ حماس اپنے لیڈر مروان عیسیٰ کی موت کی تصدیق کرے۔
وسطی غزہ میں نصیرات میں مروان عیسیٰ اور دیگر کارکنوں پر گزشتہ ہفتے کے فضائی حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسرائیلی چیف آف اسٹاف ہرزی ہلیوی نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے حماس کے سینئر لیڈروں پر حملہ کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مزاحمتی گروپ حماس ان کی ہلاکتوں کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔
اسرائیل کی اپنے افسر کی ہلاکت کی تصدیق
اسرائیلی قابض فوج نے اتوار کی شام اعلان کیا کہ کیپٹن ڈینیل پیریٹزکوجنہیں القسام بریگیڈز نے ۷؍ اکتوبر کو گرفتار کیا تھا، قتل کر دیا گیا ہے اور ان کی لاش غزہ میں رکھی گئی ہے۔ قابض فوج کے ترجمان نے بتایا کہ۲۲؍ سالہ پیریٹز۷۷؍ویں بٹالین میں پلاٹون لیڈر تھے اور وہ ربی ڈورون پیریٹز کا بیٹا ہے۔ قابض فوج اب تک افسر پیریٹز کو غزہ میں القسام بریگیڈز کا قیدی قرار دے رہی تھی لیکن اب ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ غزہ جنگ میں ا ب تک اسرائیل کے ۵۹۱؍ افسران اور فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔