• Sat, 13 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

روس کی طرح اسرائیل پر بھی کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی لگائی جائے

Updated: September 13, 2025, 3:45 PM IST | Agency | Madrid

اسپین کی وزیرکھیل کا مطالبہ، اسپین میں سائیکلنگ مقابلے میںاسرائیلی ٹیم کی شرکت پر تنازع ہوگیا ہے۔

Pilar Alegría. Picture: INN
پیلر الیگریا۔ تصویر: آئی این این

اسپین کی وزیرِ کھیل پلر ایلگریا نے کہا ہے کہ اسرائیلی ٹیموں پر بھی کھیلوں کے مقابلوں میں اسی طرح پابندی لگائی جانی چاہیے، جیسے۲۰۲۲ء میں روسی ٹیموں پر یوکرین پر حملے کے بعد وسیع پیمانے پر پابندی عائد کی گئی تھی، اور اس سلسلے میں `دوہرا معیار اپنایا جا رہا ہے۔    `الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ’ویولٹا آ ایسپانیا سائیکلنگ گرینڈ ٹور‘ میں `اسرائیل پریمیئر ٹیک  نامی ٹیم کی موجودگی نے اسپین میں بڑے پیمانے پر احتجاج کو جنم دیا ہے، اسپین حکومت نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کو `نسل کشی قرار دیا ہے۔  اسرائیل-پریمیئر ٹیک کوئی سرکاری ٹیم نہیں بلکہ یہ اسرائیلی نژاد کینیڈین ارب پتی رئیل اسٹیٹ ڈیولپر سلوان ایڈمز کی نجی ملکیت ہے، تاہم اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اسے سراہا کہ ٹیم نے شدید احتجاج کے باوجود ویولٹا چھوڑنے سے انکار کیا۔  
 وزیر کھیل پلار ایلگریا نے ہسپانوی ریڈیو اسٹیشن `کادیـنا ایس ای آر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ `یہ سمجھانا اور سمجھنا مشکل ہے کہ ایک دوہرا معیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب اتنا بڑا قتلِ عام، نسل کشی اور روز بروز ایک ہولناک صورتِ حال سامنے ہے، تو میں متفق ہوں کہ بین الاقوامی فیڈریشنز اور کمیٹیاں بھی وہی فیصلہ کریں جو۲۰۲۲ء  میں کیا گیا تھا۔ اسپین کی وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ `روس کی کوئی ٹیم یا کلب بین الاقوامی مقابلوں میں شامل نہیں ہوا، اور جب انفرادی کھلاڑی شامل ہوئے تو وہ ایک غیر جانبدار جھنڈے کے تحت اور بغیر قومی ترانے کے شریک ہوئے۔ پلار ایلگریا نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ویولٹا کے منتظمین `اسرائیل پریمیئر ٹیک  کو مقابلے سے روکیں، لیکن یہ فیصلہ صرف سائیکلنگ کی عالمی تنظیم یو سی آئی ہی کر سکتی ہے۔  ویولٹا کے مختلف مراحل احتجاج کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں، مرحلہ۱۱؍ اور۱۶؍دورانِ ریس مختصر کر دیے گئے، جبکہ جمعرات کے مرحلہ۱۸؍ ٹائم ٹرائل کو سیکیورٹی خدشات کے باعث پہلے ہی کم کر دیا گیا ہے۔  ایلگریا نے امید ظاہر کی کہ ریس مکمل ہو سکے گی، تاہم اتوار کو میڈرڈ میں آخری مرحلے کے دوران بھی احتجاج کیے جانے کی توقع ہے، انہوں نے کہا کہ اگر ریس مکمل نہ ہو سکی تو یہ اچھی خبر نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK