Inquilab Logo

اسرائیل:کورونا سے نمٹنے میں حکومتی نااہلی کیخلاف ہزاروں کا احتجاج

Updated: July 13, 2020, 9:32 AM IST | Agency | Tel Aviv

اسرائیل میں حکومت کی کورونا وائرس کاپھیلاؤروکنے کی حکمت عملی کیخلاف ہزاروں افراد احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔

Tel Aviv Protest
تل ابیب میں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے جمع ہوکر حکومت کے خلاف احتجاج کیا

اسرائیل میں حکومت کی کورونا وائرس کاپھیلاؤروکنے کی حکمت عملی کیخلاف ہزاروں افراد احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔ تل ابیب میں سنیچرکوہزاروں افراد نے حکومتی حکمت عملی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بڑا مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے بحران کے دوران ملکی معیشت پر توجہ نہیں دی جو سراسر اس کی نااہلی ہے۔مظاہرین کی جانب سے اسے ہٹ دھرمی قراردیا گیا۔اسرائیلی میڈیا نے مظاہرین کی تعداد ہزاروں میں بتائی ہے تاہم اس حوالے سے سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔کورونا وائرس کے باعث اسرائیل میں مارچ میں لاک ڈاؤن کیا گیا تھا۔ تب سے ملک میں بے روزگاری کی شرح بڑھ رہی ہے جو اب بڑھتے بڑھتے ۲۱؍فیصد ہوگئی ہے۔حکومت نے عوام کو امدادی پیکیج دینے کا اعلان کیا تھا تاہم یہ منصوبہ بھی سست روی کا شکار ہے۔رپورٹس کے مطابق اس صورتِ حال میں عوام مایوسی کا شکار ہیں اور معیشت کے دیوالیہ ہونے کے خدشات لاحق ہیں۔
 مظاہرین میں تاجروں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی جن کاکہنا تھا کہ خراب معیشت کےسبب ان کا کاروبار مندی کا شکار ہے۔یہاں تک کہ ان کے پاس ملازمین کی تنخواہیں دینے کے لیے بھی رقم موجود نہیں۔ادھر کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہونےوبا پر قابو پانے کے لیے مزید پابندیاں لگا دی ہیں جس کے سبب متعدد کاروبار بند ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK