اسرائیلی حکام کے مطابق امن کے نوبیل انعام یافتہ وینزویلا کی حزب اختلاف لی لیڈر مچادو نےنیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، مبارکباد دی ، اسرائیل سے اظہارِ یکجہتی کی اور ایران کے خلاف اسرائیل کے حملے کی حمایت کی۔
EPAPER
Updated: October 18, 2025, 10:02 PM IST | Tel Aviv
اسرائیلی حکام کے مطابق امن کے نوبیل انعام یافتہ وینزویلا کی حزب اختلاف لی لیڈر مچادو نےنیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، مبارکباد دی ، اسرائیل سے اظہارِ یکجہتی کی اور ایران کے خلاف اسرائیل کے حملے کی حمایت کی۔
اسرائیلی حکام کے مطابق وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر اور نوبل امن انعام سے نوازی گئی ماریا کورینا مچادو نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفون سے رابطہ کرکے مبارکباد دیتے ہوئے ایران پر اسرائیلی حملے کی حمایت کا اعلان کیا۔اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق مچادو نے اسرائیل کے حق میں اپنی آواز بلند کی۔بیان کے مطابق، مچادو نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی یرغمالوں کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا اور ایران کے خلاف اسرائیل کی کوششوں کے لیے تعریف کی، ساتھ ہی انہوں نے ایران کو دونوں ممالک کے لیے خطرہ قرار دیا۔جس کے جواب میں نیتن یاہو نے مچادو کو ان کے نوبل انعام حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور جمہوریت اور امن کو فروغ دینے کے ان کے اقدامات کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ میں۷۰؍ہزار ٹن ملبہ اور ۲۰؍ہزار بم اب بھی موجود
واضح رہے کہ مچادو نے اس سے قبل وعدہ کیا تھا کہ اگر ان کی پارٹی برسراقتدار آئی تو وہ وینزویلا کے اسرائیل میں موجود سفارت خانے کو یروشلم منتقل کر دیں گی، اس طرح وہ ارجنٹائنا ، برازیل جیسے دیگر لاطینی امریکی لیڈروں کے ساتھ ہو گئی ہیں جنہوں نے اسرائیل نواز موقف اختیار کیا ہے۔ یہاں یہ بات ذہن نشین رہے کہ ، یروشلم پر اسرائیلی دعوے کو خارج کرتے ہوئےاکثر ممالک تل ابیب میں اپنے سفارت خانے قائم کرتے ہیں اور یروشلم سے پرہیز کرتے ہیں، جو دراصل فلسطین کا دارالحکومت ہے۔