Inquilab Logo

اسرائیلی فوج کی فائرنگ،۲؍فلسطینی جاں بحق ،۸؍ زخمی

Updated: January 03, 2023, 1:36 PM IST | Tel Aviv

اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں ایک ۲۱؍ سالہ نوجوان اور ایک ۲۱؍ نوجوان کو شہید کردیا

Civilians near destroyed houses in the West Bank; Photo: AP/PTI
مغربی کنارےمیں تباہ شدہ مکانوں کے قریب شہری ؛تصویر:اےپی / پی ٹی آئی

   اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر  جنین   پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ۲؍ فلسطینی جاں بحق ہوگئے جبکہ ۸؍ زخمی ہوگئے۔  میڈیارپورٹس میں فلسطین کی سرکاری خبر ایجنسی وفا کے حوالے سے بتایا گیاکہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں واقع کفر دان نامی دیہات میں مظالم ڈھائے اور چھاپے کے دوران فائرنگ کی جس کے نتیجے میں۲؍ فلسطینی شہید ہوگئے۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنین میں چھاپے کے دوران فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی۔ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی شناخت۲۱؍ سالہ محمد ثمر حوشیہ اور۱۷؍سالہ فواد محمود احمد عابد کے طور پر ہوئی ہے۔  اس حملے میں کچھ مکان ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔ 
 مذکورہ خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال مغربی کنارے میں اسرائیلی تشدد کی بد ترین سطح دیکھی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال مغربی کنارے میں۱۵۰؍ فلسطینی شہید کئے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے۲۰۰۵ء میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جانی نقصان کی تفصیل جمع کرنے کا منظم عمل شروع  کیا  گیا ۔ ۲۰۲۲ء اب تک کا مہلک ترین سال رہا ہے۔
  اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق اِس سال مقبوضہ مغربی علاقے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں۱۵۰؍ فلسطینی  جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں ۳۳؍ بچے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK