لبنان کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید۱۰؍ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: April 12, 2026, 12:24 PM IST | Mumbai
لبنان کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید۱۰؍ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
لبنان کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید۱۰؍ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ ہلاکتیں کب ہوئی ہیں، تاہم رائٹرز کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنیچرکو ایک حملے کےبعد دھواں اُٹھ رہاہے۔جمعہ کو اسرائیلی فوج نےبتایا تھا کہ اس نے جنوبی لبنان میں ۴۰؍ مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔دوسری جانبلبنان کے دارالحکومت بیروت میںاسرائیلی حملوں میں شہادتوںکی تعداد۳۵۷؍ سے تجاوز کرگئی جبکہ ۱۱۰۰؍سے زائد زخمی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: چین ایران کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے؟
تفصیلات کے مطابق لبنان کے بیروت میں اسرائیلی حملوں کے بعد بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی، حملوں میں شہادتوں کی تعداد ۳۵۷؍ سے تجاوز کرگئی جبکہ ۱۱۰۰؍ سے زائد زخمی ہیں۔ صہیونی فوج نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے انسانی ہمدردی کے کاموں میں مصروف عملے کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ بیروت میں اسرائیلی ڈرون نے ایک ایمبولینس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں طبی عملہ کے تینوں اراکین شہید ہو گئے۔اسرائیلی فورسز نےسول ڈیفنس کے ہیڈ کوارٹر پر بھی وحشیانہ بمباری کی، جس سے عمارت اور مشینری کو شدید نقصان پہنچا۔لبنان کے دارالحکومت بیروت سمیت جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے تابڑتوڑ حملے جاری ہیں، جاری حملوں میں اب تک مجموعی طور پر۱۸۰۰؍ سے زائد افراد شہید اور۴؍ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیل نے حزب اللہ کے۱۰۰؍ سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم درجنوں رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔واضح ہوکہ اسرائیلی فوج نے اب تک حزب اللہ کے ۱۴۰۰؍ جنگجوئوںکو مارنے کا دعویٰ کیاہے۔دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے، حزب اللہ نے اسرائیلی شہر صفد کو راکٹوں سے نشانہ بنایا، جس کے بعد وہاں تباہی کے مناظر دیکھے گئے ہیں۔جنوبی لبنان میں حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی زخمی ہوئے۔