Inquilab Logo Happiest Places to Work

چین ایران کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے؟

Updated: April 12, 2026, 12:18 PM IST | Mumbai

امریکی انٹیلی جنس کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں یہ مدد پہنچائی جائے گی۔

China and Iran have an old friendship (file photo)
چین اور ایران کی پرانی دوستی ہے ( فائل فوٹو)

امریکی انٹیلی جنس  کی معلومات کے مطابق چین آئندہ چند ہفتوں میں ایران کو نئے فضائی دفاعی نظاموں کی ایک کھیپ فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ شواہد بھی موجود ہیں کہ بیجنگ ان چیزوں کو تیسرے ممالک کے ذریعے بھیجنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اس کی اصل شناخت چھپائی جا سکے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چین جن نظاموں کو ایران منتقل کرنے کی تیاری کر رہا ہے، وہ کندھے سے فائر کئے جانے والے فضائی دفاعی میزائل ہیں۔ یہ نظام امریکی فوجی طیاروں کیلئے غیر متناسب خطرہ بن سکتے ہیں ،جو جنگ کے دوران کم اونچائی پر پرواز کرتے رہے اور اگر جنگ بندی ٹوٹتی ہے تو دوبارہ اسی نوعیت کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’مذاکرات کامیاب ہو، نہ ہو ہرمز کو کھلوا کر رہیں گے‘‘

اسی دوران واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ چین نے کبھی بھی کسی فریق کو اسلحہ فراہم نہیں کیا اور یہ معلومات درست نہیں ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین ایک ذمہ دار بڑی طاقت کے طور پر اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پابندی کرتا ہے اور امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بے بنیاد الزامات لگانے سے گریز کرے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ ہفتے ایران کے اوپر گرائے گئے ایف ۱۵؍ طیارے کو کندھے سے فائر کئے جانے والے حرارت سے رہنمائی لینے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا۔دوسری جانب تہران نے کہا کہ اس نے ایک نیا دفاعی نظام استعمال کر کے طیارہ مار گرایا، تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ یاد رہے کہ چین اور ایران کے درمیان پرانے تعلقات ہیں۔ ان میں کئی دفاعی اور کاروباری معاہدے بھی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK