Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ میں پانی کیلئے انتظار میں کھڑے بچوں پر اسرائیلی بمباری، ۱۷؍ بچے شہید

Updated: July 15, 2025, 1:06 PM IST | Agency | Gaza

اسرائیلی حملوں میں اب تک۵۸؍ ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ۳۸؍ ہزار سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔

Gaza filled with smoke after Israeli bombing. Photo: PTI
اسرائیلی بمباری کے بعد غزہ دھوئیں سے بھر گیا۔ تصویر: پی ٹی آئی

غزہ پرقابض اسرائیلی فوج کی جانب سے ظلم و جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں تازہ حملے میںوہاں کی ایک مصروف مارکیٹ اور پانی کی تقسیم کے مرکز کو ٹارگٹ کیا گیا، جس کے باعث مجموعی طور پر کم از کم ۱۷؍ بچے شہید ہوگئے۔ یہ بچے پانی کیلئے قطار میں کھڑے تھے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں سنگین صورتحال ایندھن کی کمی کی وجہ سے اقوامِ متحدہ کی ۸؍ مختلف ایجنسیوں نے اپنے آپریشنز بند کردیئے ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارے ’انروا‘ کے مطابق غزائی کمی کا شکار ایک اور نومولود دم توڑ گیا۔
 دوسری جانب اسرائیلی لیڈر حزبِ اختلاف یائر لاپڈ نے غزہ کے علاقے رفح میں کیمپ کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ایسا کنسٹریشن کیمپ قرار دیا ہے جہاں سے نکلنے کی فلسطینیوں کو اجازت نہیں ہوگی۔غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ۵۸؍ ہزار سے زائد فلسطینی اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جنگ میں شہید ہوچکے ہیں جبکہ اس جنگ میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کے تعداد ایک  لاکھ۳۸؍ ہزار۵۲۰؍ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK