Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنوبی لبنان پر اسرائیل کی بمباری، میئر سمیت ۴؍ جاں بحق

Updated: June 14, 2026, 9:53 AM IST | Tel Aviv

لبنان کے سرکاری میڈیا کے مطابق قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں نےسنیچرکے روز جنوبی لبنان کے۲۰؍قصبوں اور دیہاتوںکو نشانہ بناتے ہوئے فضائی بمباری کی ہے، جس سے قبل ان پرامن علاقوں کو زبردستی خالی کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

لبنان کے سرکاری میڈیا کے مطابق قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں نےسنیچرکے روز جنوبی لبنان کے۲۰؍قصبوں اور دیہاتوںکو نشانہ بناتے ہوئے فضائی بمباری کی ہے، جس سے قبل ان پرامن علاقوں کو زبردستی خالی کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔جنوبی لبنان پر اسرائیل کی مسلسل بمباری کے نتیجے میں ایک میئر سمیت۴؍افرادجاں بحق ہوگئے۔لبنانی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے ضلع جیزین کی الریحان اور کفرہنہ میونسپلٹیز کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا جس میں الریحان میونسپلٹی کے میئر بھی جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان اویخائی ادرعی نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے۲۰؍ دیہاتوں اور قصبوں کے رہائشیوںکو ایک فوری وارننگ جاری کرتے ہوئے انہیں اپنے گھر بار چھوڑ کر سرحد سے تقریباً ۴۰؍ کلومیٹر دور واقع الزہرانی کے شمالی علاقے کی طرف نکل جانے کا حکم دیا۔صہیونی ترجمان نے مزید دعویٰ کیا کہ حزب اللہ جنگ بندی کے معاہدےکی خلاف ورزی کر رہی ہے اور اسرائیلی فوج اس کے خلاف پوری قوت سے کارروائی کر رہی ہے۔لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے گزشتہ رات ضلع النبطیہ کے قصبے دیر الزہرانی پر ۳؍ ہولناک فضائی حملے کیے۔یہ تمام تر کارروائیاں جنوبی لبنان کے ۲۰؍قصبوں اور دیہاتوں کے رہائشیوں کو اسرائیل کی طرف سے ملنے والی فوری دھمکی کے عین وقت پر ہوئی ہیں، جہاںاسرائیلی فوج نےنہتےشہریوں کو ہجرت پر مجبورکردیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK