Inquilab Logo

اسرائیلی فوج کےغزہ اور شام میں اسلامی جہاد تنظیم کے مراکز پرفضائی حملے

Updated: February 25, 2020, 11:15 AM IST | Agency | Gaza Strip

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اور شام کے دارالحکومت دمشق میں اسلامی جہاد کے مراکز پر بمباری کی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی کے مطابق فوج نے دمشق میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے اسلحہ سازی کے مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ گذشتہ شب دمشق اور غزہ میں ’اسلامی جہاد ‘کے کئی مراکز پر بمباری کی گئی۔

اسرائیلی فوج  کےغزہ اور شام میں’ اسلامی جہاد‘  تنظیم  کے مراکز پر  جارحانہ فضائی حملے ۔ تصویر : آئی این این
اسرائیلی فوج کےغزہ اور شام میں’ اسلامی جہاد‘ تنظیم کے مراکز پر جارحانہ فضائی حملے ۔ تصویر : آئی این این

 غزہ؍دمشق : اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اور شام کے دارالحکومت دمشق میں اسلامی جہاد کے مراکز پر بمباری کی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی  کے مطابق فوج نے دمشق میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے اسلحہ سازی کے مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ گذشتہ شب دمشق اور غزہ میں ’اسلامی جہاد ‘کے کئی مراکز پر بمباری کی گئی۔
 دمشق میں اسرائیل فوج کی بمباری میں  ’اسلامی جہاد‘ نے نے اپنے۲؍ کارکنوں کی  موت کی تصدیق کی ہے۔ پیر کو اسلامی جہاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسرائیلی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق میں تنظیم کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے مراکز پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں دو کمانڈر سلیم احمد (۲۴) او زیاد احمد منصور(۲۳) شہید ہوگئے۔اسلامی جہاد نے اسرائیلی فوج کی بمباری کو وحشیانہ اور بزدلانہ حملہ قرار دیا اور کہا کہ وہ اپنے شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے د یں گے اور دشمن کو اس کی سفاکیت کا سبق سکھائیں گے۔
  واضح رہے کہ  اتوار کی شام اسرائیلی فوج نے غزہ  کی جانب سے راکٹ حملوںمیں کا الزام عائد کرتے ہوئے غزہ میں متعدد مقامات پر فضائی حملے کئے تھے اور غزہ میں اسلامی جہاد کےایک کمانڈر کو شہید کرنے کے بعد ا ن  کی لاش کی بے حرمتی بھی کی تھی جس پر’ اسلامی جہاد  ‘تنظیم نے بھی بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔فلسطینی وزارت خارجہ نے اسرائیلی فوج کے اقدام کو بدترین جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اسے نسل پرستانہ اور قابل نفرت اقدام قرار د یتے ہوئےکہا کہ شہید فلسطینی  کے جسد خاکی کی بے حرمتی  اسرائیل کی بربریت کا کھلا ثبوت ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK