Inquilab Logo

شمالی غزہ میں یہودی آباد ہونے تک جنگ جاری رہے گی: اسرائیلی قومی سلامتی سربراہ

Updated: March 25, 2024, 3:26 PM IST | Jerusalem

کنیست کے قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ زویکا فوگل کا اشتعال انگیز بیان۔ شمالی غزہ میں یہودی آبادکاری تک غزہ جنگ جاری رکھنے کا مطالبہ۔ یہ بھی کہا فلسطینی ’’رضاکارانہ طور پر‘‘ غزہ خالی کرکے چلے جائیں۔ غزہ کی ناکہ بندی کےسبب فلسطینی فاقہ کشی پر مجبور۔

By migrating to Palestinian safe havens. Image: X
فلسطینی محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

کنیست کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی جنگ شمالی غزہ میں یہودیوں کے آباد ہونے تک جاری رہے گی۔ زویکا فوگل نے اتوار کو اسرائیلی پبلک براڈکاسٹر کو بتایا کہ ’’اسرائیل کو اس وقت جنگ کو ختم کرنا چاہئے جب تک یہودی پوری شمالی غزہ پٹی میں آباد نہ ہو جائیں۔ ‘‘ اس دوران فوگل نے غزہ سے فلسطینیوں کی ’’رضاکارانہ نقل مکانی‘‘ کی حوصلہ افزائی کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی رضاکارانہ طور پر ہجرت کرنا چاہتا ہے، اسے میری طرف سے منظوری ملے گی۔ بین الاقوامی غم و غصے کے درمیان، کئی اسرائیلی حکام نے غزہ سے فلسطینیوں کی ’’رضاکارانہ ہجرت‘‘ کی حوصلہ افزائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جو اکتوبر ۲۰۲۳ء سے اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ حملوں کا شکار ہیں۔ بڑے پیمانے پر تباہی اور اشیائے ضروریہ کی قلت کے باعث اب تک ۳۲؍ ہزار ۲۰۰؍ سے زائد فلسطینی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاک اور۷۴؍ ہزار ۵۰۰؍ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ 

اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی کر رکھی ہے، جس کی وجہ سے اس کی آبادی بالخصوص شمالی غزہ کے باشندوں کو فاقہ کشی کے دہانے پر کھڑا کر دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی جنگ نے غزہ کی ۸۵؍ فیصد آبادی کو خوراک، صاف پانی اور ادویات کی شدید قلت کے درمیان اندرونی نقل مکانی پر مجبور کردیا ہے جبکہ خطے کا ۶۰؍ فیصد بنیادی ڈھانچہ مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکی نوجوان غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہیں: پیو ریسرچ

عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل پر نسل کشی کا الزام لگایا ہے۔ جنوری میں عدالت نے ایک عبوری حکم میں تل ابیب کو نسل کشی کی کارروائیوں کو روکنے اور غزہ میں شہریوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کی ضمانت دینے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK