Inquilab Logo Happiest Places to Work

کسی ملزم کو کتنے وقت تک جیل میں رکھا جاسکتا ہے؟ ہائی کورٹ کا پولیس سے سوال

Updated: July 09, 2025, 5:40 PM IST | New Delhi

یوا ے پی ا ے کے تحت ملزم بنائے گئے تسلیم احمد کے وکیل ایڈوکیٹ محمود پراچہ نے عدالت میں دلیل دی کہ تسلیم واحد ملزم ہےجس کی جرح ایک دن میں پوری ہوگئی تھی ،پھر بھی ۵؍ سال سے حراست میں ہے۔

Riots broke out in Delhi in 2020. Photo: INN
دہلی میں ۲۰۲۰ء میںفسادات پھوٹ پڑے تھے۔ تصویر: آئی این این

دہلی فساد کے ایک معاملہ میں یو اے پی اے کے تحت ملزم بنائے گئے تسلیم احمد کی ضمانت عرضی پر سوال کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے دہلی پولیس سے طنزیہ انداز میں پوچھا کہ دہلی فساد کو پانچ سال ہوچکے ہیں، کسی ملزم کو کتنے وقت تک جیل میں رکھا جاسکتا ہے ؟ اس معاملہ میںجسٹس سبرامنیم پرساد اور جسٹس ہریش ویدیا ناتھن نے ایڈیشنل پبلک پروسکیوٹر امیت پرساد سے سوال کیا کہ فساد کو پانچ سال گزرچکے ہیں، الزام پر بحث بھی پوری نہیں ہوئی، اس طرح کے معاملا ت میں ۷۰۰؍گواہان کے ساتھ ایک شخص کو کتنے وقت تک جیل میں رکھا جاسکتا ہے۔ 
عدالت کے اس سوال پر ایڈوکیٹ پرساد نے جواب دیا کہ استغاثہ کو مقدمہ میںتاخیر کے لیے قصور وار نہیں ٹھہرایا جاسکتا ۔ انہوںنے کہاکہ ٹرائل کورٹ کے ذریعہ تسلیم کی ضمانت عرضی کو چیلنج نہیں کیا گیا  ۔اس سے قبل تسلیم احمد کی پیروی کررہے ایڈوکیٹ محمود پراچہ نے مقدمہ میں تاخیر پر دلائل پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملہ میں دیوانگنا کلیتا ، آصف اقبال تنہااور نتاشا کو ۲۰۲۱ء میں مقدمہ میں تاخیر کی بنیاد پر ضمانت دی گئی،یہ لوگ ایک سال۲؍ ماہ ہی جیل میں رہے۔عدالت نے کہا تھا کہ مقدمہ پورا نہیں ہوگا اور اس میں کافی وقت لگے گا، اب تسلیم کو ۵؍ سال ہوچکے ہیں، انہیں ۲۴ جون ۲۰۲۰ء کو گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ تسلیم نے کبھی بھی مقدمہ میں ایک دن بھی تاخیر نہیں کی ۔گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک صرف پانچ ملزمین نے الزامات پر اپنے دلائل پورے کئے مگر تسلیم واحد ایسا ملزم ہے جس نے ایک دن میں ۱۵-۱۰؍ منٹ کے اندر دلائل کے ساتھ اپنی جرح پوری کرلی تھی ۔ لہٰذاتسلیم کو اس حقیقت پر غور کرتے ہوئے ضمانت دی جانی چاہئے کہ وہ پانچ سال سے حراست میں ہے اور اس نے ایک دن کیلئے بھی  تاخیر نہیں کی۔ اس معاملہ پر اب آج بھی سماعت ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK