Inquilab Logo

ویکسین نہ لینے والوں پرسختی اورسہولتیں روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے

Updated: December 08, 2021, 9:03 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

بہوجن مکتی پارٹی کااس کیخلاف احتجاج، کلکٹراورتحصیلدارکو میمورنڈم دیا

A memorandum was issued to the Tehsildar against deprivation of basic amenities to the citizens due to Corona.
کورونا کی وجہ سے شہریوں کو بنیادی سہولیات سے محروم کرنے کیخلاف تحصیلدار کومیمورنڈم دیا گیا۔

یک جانب کورونا کے نئے ویرینٹ اومائیکرون سے بچاؤ اور احتیاط پرتوجہ مرکوز کی جارہی ہے تو دوسری جانب ویکیسن نہ لینےوالوںپرکی جانے والی سختی، راشن نہ دینے کاانتباہ ، ٹرینوں،ٹیکسی اور آٹو رکشا میںسفر کی اجازت نہ دینا،اسکول اورکالجزمیںداخلہ ممنوع کرنے ،سرکاری دفاتر میںجانے نہ دینا اور دیگر سرکاری مراعات روکنے کی دھمکی کےخلاف بہوجن مکتی پارٹی کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے ضلع کلکٹر اورتحصیلدار کومیمورنڈم دیا گیا۔ اور حکومت کے اس طریقے کوآئین مخالف اورسپریم کورٹ کی گائیڈ لائن کے صریح خلاف قرار دیتے ہوئے یہ جوازبھی پیش کیاگیاکہ جب ویکیسن کےباوجود لوگ متاثر ہورہےہیںتوآخر کس بنیاد پر اسے تھوپ کرعوام کو ان سہولتوں سے محروم کرنے کا انتباہ دیاجارہاہے جو کہ ایک ہندوستانی کا آئینی اوربنیادی حق ہے۔
 اس تعلق سے بہوجن مکتی پارٹی کے عہدیداران محمدمہتاب شیخ، مدھوکرجادھو، منوج بامنے ،  پرمیشور راؤت، کیلاش سہج راؤ اورآصف شیخ نےضلع کلکٹراورتحصیلدار کے توسط وزیراعلیٰ کو میمورنڈم دیا ۔
 اس کےساتھ ہی بہوجن مکتی پارٹی کی جانب سے آئندہ الگ الگ تاریخوں میں۵؍مراحل میںاس کے خلاف مزیداحتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وہ ۵؍ مراحل کچھ اس طرح سے ہوں گے۔اول تمام ضلع کلکٹر کومیمورنڈم دیاجائےگا ، دوسرے تمام تحصیلداروں کے دفاترکے باہر احتجاج اورانہیںمیمورنڈم دیاجائے گا۔تیسرے ٹیکہ کاری میںسختی نہ کی جائے ، سپریم کورٹ کی ہدایات کوپیش نظررکھتے ہوئے اس تعلق سے اسپیکرکوپوسٹ کارڈ بھیجا جائے گا ۔ چوتھے ضلع کلکٹرکے دفاترکے باہر ریلی کااہتمام کیا جائے گا اوران سے کہاجائے گا کہ ٹیکہ کاری میںسختی اور مراعات سے محروم کرنا غیراصولی ہےاورپانچویں وزیرصحت راجیش ٹوپے کے گھرکا گھیراؤ کیا جائیگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK