دو بار کی چیمپئن ایلینا سویتولینا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
EPAPER
Updated: May 15, 2026, 7:05 PM IST | Rome
دو بار کی چیمپئن ایلینا سویتولینا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
دو بار کی چیمپئن ایلینا سویتولینا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جہاں اب ان کا مقابلہ امریکہ کی کوکو گافسے ہوگا۔ روم میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز اور اعصاب شکن سیمی فائنل میں یوکرین کی سویتولینا نے تین بار کی فاتح اور سابق عالمی نمبر ون ایگا سویاٹیک کو شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹایا۔
جمعہ کو آدھی رات کے بعد تک جاری رہنے والے اس ہائی وولٹیج مقابلے میں سویتولینا نے پولینڈ کی سویاٹیک کو ۲؍ گھنٹے۱۴؍ منٹ میں۲۔۶، ۶۔۴، ۲۔۶؍ سے ہرا دیا۔ سال ۲۰۱۷ اور ۲۰۱۸ میں مسلسل دو بار یہ ٹرافی جیتنے والی سویتولینا نے طویل عرصے بعد اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں واپسی کی ہے۔
A sixth career meeting. The first with eternal glory on the line.#IBI26 | @WTA pic.twitter.com/LAp6yooxuD
— Internazionali BNL d`Italia (@InteBNLdItalia) May 14, 2026
سابق عالمی نمبر ۳؍ سویتولینا کی اس فتح کی سب سے بڑی وجہ اہم مواقع پر دباؤ کو جھیلنا تھا۔ انہوں نے سیمی فائنل کے دوران ۱۶؍ بریک پوائنٹس میں سے ۱۱؍ کا کامیابی سے دفاع کیا، جن میں آخری سیٹ کے تمام۵؍ بریک پوائنٹس شامل تھے۔ دوسری جانب، ایگا سواتیک نے میچ میں کثرت سے غلطیاں کیں؛ انہوں نے۵۰؍ غیر مجبور غلطیاں کیں جبکہ وہ صرف ۲۸؍ ونرز ہی لگا سکیں۔ اس ہار کے ساتھ ہی سواتیک کی ٹاپ ۱۰؍ کھلاڑیوں کے خلاف مسلسل تین سیٹس والے میچوں میں شکست کا سلسلہ برقرار رہا۔
یہ بھی پڑھئے:ممبئی انڈینز کی سنسنی خیز جیت، پنجاب کنگز کو مسلسل پانچویں ہار کا سامنا
مارشل گرانولرز اور ہوراشیو زیبالوس کی جوڑی اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی
اسپین کے ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل سیکنڈ سیڈیڈ جوڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔
اسپین کے ٹینس اسٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقالوں کے کوارٹر فائنل میچ میں ساڈیو ڈومبیا اور ان کے ہم وطن جوڑی دار فیبین ریبول پر مشتمل فرانسیسی حریف جوڑی کو شکست دے کر ٹاپ فوررائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔
یہ بھی پڑھئے:تبو نے عمر، صنفی تعصب اور فلمی صنعت کے دباؤ پر کھل کر بات کی
مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں اسپین کے ٹینس اسٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساڈیو ڈومبیا اور ان کے ہم وطن جوڑی دار فیبین ریبول پر مشتمل فرانسیسی حریف جوڑی کواسٹریٹ سیٹس میں۲۔۶، ۳۔۶؍سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔