• Fri, 20 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی ٹی آئی کے طلبہ کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی تربیت دی جائیگی

Updated: February 20, 2026, 9:42 AM IST | Mumbai

ریاست میں آئی ٹی آئی کے ۲؍ لاکھ طلبہ کو ڈیزاسٹرمینجمنٹ کی تربیت دی جائے گی۔ ہنر، روزگار، انٹرپرینیورشپ اور اختراع محکمہ کے وزیر منگل پربھات لودھا نے یہ اعلان کیا ہے۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

ریاست میں آئی ٹی آئی کے ۲؍ لاکھ طلبہ کو ڈیزاسٹرمینجمنٹ کی تربیت دی جائے گی۔ ہنر، روزگار، انٹرپرینیورشپ اور اختراع محکمہ کے وزیر منگل پربھات لودھا نے یہ اعلان کیا ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں طویل تجربہ رکھنے والی ’انیرودھا اکیڈمی آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ‘ اور اسکل ڈپارٹمنٹ کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے درمیان بدھ کو ایک قرار داد (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر منگل پربھات لودھا نے کہا کہ کوئی بھی آفت بغیر وارننگ کے نہیں آتی، چاہے وہ آفت انسان کی بنائی ہوئی ہو یا قدرتی، ایسی صورت حال میں انسانی حفاظت کو ترجیح دے کر اور اس میں نوجوانوں کی شرکت کو بڑھا کر ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ساتھ تعاون کے لئے ڈیزاسٹر ریسکیو میکنیزم بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر شہری کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور بچاؤ کے کام کی تربیت دی جانی چاہئے۔ انیرودھ اکیڈمی آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سنیل منتری نے بتایا کہ اکیڈمی ریاست کے ۴۱۹؍ سرکاری آئی ٹی آئی کے طلبہ کو آفات سے نمٹنے کی مفت تربیت دے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK