• Fri, 20 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میکسویل کا کریئر ختم ہوچکا ہے، یہ ان کا آخری آئی سی سی ایونٹ ہے: پونٹنگ

Updated: February 20, 2026, 10:59 AM IST | Dubai

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا خیال ہے کہ آل راؤنڈر گلین میکسویل کا کریئر ختم ہو چکا ہے اور موجودہ ٹی۔ ۲۰؍ورلڈ کپ ان کا آخری آئی سی سی ایونٹ ہے۔

Ricky Ponting. Photo: INN.
رکی پونٹنگ۔ تصویر: آئی این این

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا خیال ہے کہ آل راؤنڈر گلین میکسویل کا کریئر ختم ہو چکا ہے اور موجودہ ٹی۔ ۲۰؍ورلڈ کپ ان کا آخری آئی سی سی ایونٹ ہے۔ رکی پونٹنگ کے مطابق آسٹریلیا کی ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کی وجہ فارم اور فٹنس کے متعدد مسائل کا ایک ساتھ پیدا ہونا ہے۔ ان کا یہ بھی خیال ہے کہ گلین میکسویل اپنا آخری عالمی ایونٹ کھیل چکے ہیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم گروپ مرحلے میں ایک میچ باقی رہتے ہوئے جو جمعہ کو عمان کے خلاف ہے، زمبابوے اور سری لنکا سے زبردست شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ اگرچہ ٹیم نے ۲۰۲۵ء میں زیادہ تر دو طرفہ کرکٹ میں اپنا دبدبہ برقرار رکھا تھا، لیکن وہ ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان سے لگاتار ۵؍ میچ ہار کر آئے تھے اور ٹیم کو انجری کے مسائل کا بھی سامنا تھا۔ 
پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ سری لنکا نہیں جا سکے، جس سے بولنگ اٹیک میں دبدبہ نہیں رہا، جبکہ مچل اسٹارک بھی گزشتہ سال اس فارمیٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ 
رکی پونٹنگ نے کہا کہ’’یہ اعتراف کرنا پڑے گا کہ یہ واقعی ایک بہت ہی خراب مہم رہی ہے۔ آغاز میں ٹیم انہیں کچھ انجری کے مسائل تھے، لیکن میرا خیال ہے کہ زمبابوے سے ہارنے کے بعد، وہ یہی سوچیں گے کہ ہمارا ورلڈ کپ ختم ہو گیا، بس وہیں اور اسی وقت۔ پونٹنگ نے مزید کہا’’آپ کاغذ پر آسٹریلوی ٹیم کو دیکھیں، تو ایسا نہیں لگتا کہ اس کے گرد وہ دبدبہ ہے جو آئی سی سی ایونٹس اور ورلڈ کپ میں جانے والی کئی دوسری آسٹریلیائی ٹیموں کے پاس ہوتا ہے۔ اگر آپ آگے بڑھنا اور جیتنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اپنے بہترین اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ ان ٹورنامنٹ میں کھڑے ہوں اور آپ کے لئے بڑے جیتیں اور آسٹریلیا کے پاس ایسا نہیں ہے۔ شاید ان کے ٹاپ آرڈر کی بیٹنگ سے انہیں زیادہ فائدہ نہیں ملا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK