Inquilab Logo Happiest Places to Work

جبل پور کروز سانحہ، رمضان نے ۴؍ افراد کی جان بچائی

Updated: May 03, 2026, 12:44 PM IST | Jabalpur

حادثہ کے وقت زیر تعمیر پل پر مزدوری کر رہے تھے، کمر میں رسی باندھی اور ۲۵؍ فٹ نیچے کود گئے، ۶؍ افراد کو باہر نکالا، ۴؍ کی جان بچ گئی۔

Inset: 22-year-old Ramadan. Police officers inspect the victim`s cruiser on Saturday. Photo: INN
انسیٹ میں ۲۲؍ سالہ رمضان۔ سنیچر کو پولیس اہلکار متاثرہ کروز کی جانچ کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

جمعہ کو برگی ڈیم میں کروز کے ڈوب  جانے کے دل دوز سانحہ کے دوران چند گم نام ہیرو ایسے بھی سامنے آئے جنہوں نے اپنی جان کی پروا کئے  بغیرطوفان اور تیز ہواؤں کےبیچ  پانی میں چھلانگ لگا دی اور ایک درجن سے زائد لوگوں کی جان بچا ئی۔ یہ وہ مزدور ہیں جو قریب ہی زیر تعمیر پل پر کام کررہے تھے۔ان میں  رمضان کا نام بطور خاص موضوع بحث ہے جس نے اپنے کمر پر رسی باندھی، ۲۵؍ فٹ کی اونچائی سے ڈیم میں چھلانگ لگائی اوراپنی جان پر کھیل کر  ڈوبتےہوئے ۶؍ افراد کو گھسیٹ کر باہر نکالا۔ ان میں  سے ۴؍ کی جانچ بچ گئی جبکہ ۲؍ نے دم توڑ دیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: یہ درست ہے کہ ساورکر کو گاندھی جی کے قتل کے الزام میں نامزد کیا گیا تھا

مزدور مدد پہنچنے سے پہلے کروز کے متاثرین کو بچانے میں  جٹ گئے تھے۔  ۲۲؍ سالہ رمضان  جن کا تعلق مغربی بنگال سے ہے، کی بہادری کے چرچے جبل پور میں ہرزبان پر ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق رمضان نے انتہائی بہادری اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار افراد کو ڈوبنے سے بچایا اور کنارے تک پہنچایا۔ ان کی اس جرأت مندی کے بعد مقامی لوگ انہیں ڈوبتے لوگوں کو بچانے والا  ’’فرشتہ‘‘قرار دے رہے ہیں۔ اپنی کمر پر رسی باندھ کر ۲۵؍ فٹ اونچائی سے ندی میں کود جانےوالے رمضان نے ٹائمز آف انڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ ’’ جیسے ہی میں دیکھا کہ کشتی ڈوب رہی ہے تو کچھ سوچے بغیر میں نے رسی لی اور کود گیا۔‘‘بچانے والے مزدوروں میں رمضان کے علاوہ بہار کے چمپارن ضلع کے بندرا کمار یادو (۲۸؍سال) بھی   شامل تھے۔ا نہوں نے  بتایا کہ اس وقت ۳۵؍ مزدور کام کررہے تھے۔ مزدوروں میں شامل ۱۸؍ سالہ راج کمار جن کا تعلق یوپی سے ہے،  نےبتایا کہ ’’جب کروز ڈوب رہی تھی تب بھی  اس میں کچھ لوگو موجود تھے۔ ہم نے جتنے ممکن ہوسکے اتنے لوگوں کو باہر نکالا۔ ‘‘ یاد رہے کہ اس حادثے کے ۲۵؍ متاثرین کو بحفاظت نکالنےمیں کامیابی ملی۔ 

یہ بھی پڑھئے: عیدالاضحی کے موقع پر ممنوعہ جانوروں سے گریز کیا جائے

سنیچر کوایک بچے کی لاش نکالی گئی، مہلوکین کی تعداد ۱۰؍ ہوگئی

  برگی ڈیم سانحہ میں ہلاک ہونےوالوں کی تعداد سنیچر کی شام ایک بچے کی لاش برآمد ہونے کے بعد ۱۰؍ ہوگئی ہے جبکہ ۳؍ لاپتہ سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔ ریاستی محکمہ سیاحت کے زیر انتظام چلنے والی یہ کشتی جمعہ کی شام طوفان کے دوران الٹ گئی تھی۔ بعض بچ جانے والے افراد نے لاپروائی اور حفاظتی انتظامات میں کوتاہی،  جن   میں  بروقت لائف جیکٹ تقسیم نہ کیا جانا شامل ہے، کے الزامات عائد کئے ہیں۔ سنیچر کی شام برآمد ہونے والی لاش ۶؍سالہ بچی کی ہے جس کی شناخت ویراج سونی  کے طور پر ہوئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK