Inquilab Logo

نیوزی لینڈ نے دوسری بار کورونا وائرس کو شکست دیدی: جسینڈا آرڈن

Updated: October 06, 2020, 9:28 AM IST | Agency | Auckland

کورونا وائرس کے خاتمے کے اعلان کے بعد آکلینڈ شہر پر سے تمام پابندیاںختم کر دی گئیں، لیکن وزیراعظم کی عوام کو احتیاط کی تلقین

Jacinda Ardern - PIC : INN
جیسنڈا آرڈن ۔ تصویر : آئی این این

وزیرِاعظم جیسنڈا آرڈرن نے اعلان کیا ہے کہ اُن کے ملک نے کورونا وائرس کو دوسری مرتبہ شکست د ے دی ہے۔  وزیرِ اعظم جیسنڈا نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے وائرس کو دوبارہ پھیلنے سے روکنے کی لڑائی میںاسے (وائرس کو) کو شکست دے دی ہے جس کے بعد ملک کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ سے پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں۔
 وزیرِ اعظم جیسنڈا نے شہریوں کو  پابندیوں پر عمل درآمد کرنے پر مبارک باد بھی دی۔وزیرِ اعظم جیسنڈا نے مئی میں وائرس کے خلاف پہلی مرتبہ فتح کا اعلان اُس وقت کیا تھا جب ملک میں ۱۰۲؍روز تک مقامی سطح پر وائرس کی منتقلی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا۔لیکن اگست میں کورونا وائرس کے نئے  معاملات سامنے آنے شروع ہوئے تو ۱۵؍  لاکھ آبادی والے شہر آکلینڈ میں دوبارہ پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ۱۲؍ روز کے دوران آکلینڈ میں کوونا وائرس   کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا جس کے بعد حکومت نے پیر کو آکلینڈ سے پابندیاں بھی اٹھا لی ہیں۔
 وزیرِ اعظم جیسنڈا نے کہا ہے کہ’’ اس بار پابندیاں زیادہ لمبی محسوس ہوئیں اور یوں لگا کہ پہلے سے مشکل اس  سال میں وقت سست رفتاری سے گزر رہا ہے۔‘‘سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ۵۰؍لاکھ آبادی والے ملک نیوزی لینڈ میں کورونا کے باعث اب تک ۲۵؍ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اب بھی ۴۰؍معاملات  موجود ہیں۔ جیسنڈا آرڈن کا کہنا ہے کہ بدھ سے آکلینڈ میں پابندیوں کا لیول کم ترین کر دیا جائے گا تاہم عالمی وبا کے خلاف یہ حتمی فتح نہیں ہے۔ ابھی مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔  واضح رہے کہ اس اعلان کے بعد نیوزی لینڈ میں تو عوام خوش ہیں ہی دنیا بھر میں جسینڈ آرڈن کے انتظامیہ کی تعریف ہو رہی ہے کہ انہوں نے مختصر سے عرصے میں دو بار کورونا وائرس کو شکست دی۔  
 تماشائیوں کی موجودگی میں رگبی میچ
  ادھر کورونا کے خاتمے کی خبر آنے کے بعد نیوزی لینڈ میں رگبی کا میچ تماشائیوں کی موجودگی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  ۱۸؍ اکتوبر کو ایڈن پارک اسٹیڈیم میں رگبی کا میچ ہونے والا ہے۔ اب اس میں تماشائیوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔ نیوزی لینڈ رگبی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ خوش آئند ہے کہ آکلینڈ کے  شائقین رگبی کا میچ گراؤنڈ میں بیٹھ کر دیکھ سکیں گے۔ واضح رہے کہ دنیا کے بیشتر علاقوں میں کھیلوں کے مقابلے تماشائیوں کے بغیر کھیلے جا رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK