Inquilab Logo

جیسنڈاآرڈن کو الیکشن میں غیر معمولی فتح، واضح اکثریت حاصل کی

Updated: October 18, 2020, 8:15 AM IST | Agency | Auckland

نیوزی لینڈ میں پہلی بار کوئی پارٹی اپنے بل پر حکومت بنا سکے گی، آرڈن کی مقبولیت اس کامیابی کی وجہ بنی

Jacindra Ardern - Pic : PTI
جیسنڈا آرڈن کامیابی کے بعد خوش نظر آرہی ہیں۔ تصویر : پی ٹی آئی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے سنیچر کو نہ صرف لگاتار دوسرا الیکشن جیت لیا بلکہ واضح اکثریت حاصل کرکے تاریخ بھی رقم کردی۔  خبر لکھے جانے تک جتنے ووٹوں کی گنتی ہوئی ہے ان میں سے ۴۹؍ فیصد ووٹ جیسنڈا کی لبرل نظریات کی حامل لیبر پارٹی  نے حاصل کئے ہیں  جبکہ ان کی قریب ترین مقابل کنزرویٹیو نیشنل پارٹی کے حصےمیں ۲۷؍ فیصد ووٹ ہی آئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی انتخابی  تاریخ پر نظر رکھنے والے ماہرین نے اسے  ۸۰؍ سال میں بڑی تبدیلی قرار دیا ہے۔ 
  نیوزی لینڈکی ۱۲۰؍  رکنی پارلیمنٹ میں جیسنڈا کی پارٹی ۶۴؍ سے زائد سیٹیں جیتتی ہوئی نظر آرہی ہے۔لیبر پارٹی کی اس کامیابی کو ۴۰؍ سالہ  جیسنڈا کی مقبولیت اور حالیہ دنوں میں کورونا کی وبا سے نمٹنے کی ان کی کامیاب حکمت عملی کا نتیجہ  قرار دیا جارہاہے۔  نیوزی لینڈ میں ۱۹۹۶ء میں متناسب  نمائندگی کا نظام متعارف کئے جانے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کسی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہوئی ہےاور ملک میں کوئی پارٹی اپنےبل پر حکومت بنائے گی۔  ویلنگٹن میں  وکٹوریہ یونیورسٹی کے  سیاسی تبصرہ نگار بریس ایڈورڈ   نے  اسے ’’تاریخی تبدیلی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی انتخابی تاریخ میں  ۸۰؍ برسوں میں اس طرح کی ووٹنگ کا یہ پہلا موقع  ہے۔  جیسنڈا آرڈرن نے تاریخی فتح کیلئے  عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK