Inquilab Logo

نتیش کمار جی اب دیر نہ کیجئے: جگدانند سنگھ

Updated: January 07, 2022, 11:53 AM IST | Agency | Patna

ذات کی بنیاد پر مردم شماری کیلئے آر جے ڈی کے ریاستی صدرنےنتیش کمار کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا ۔ ان کے بقول :’’ نتیش جی اب دیر نہ کیجئے ، ضرورت پڑے گی تو اس ریاست کی سب سے بڑی جماعت اس معاملےمیں آپ کی حمایت کرے گی۔‘‘

Nitish returns to Patna after meeting PM in this regard.Picture:PTI
اس معاملے میں وزیر اعظم سےملاقات کے بعد پٹنہ لوٹنے پر نتیش، میڈیاسےمخاطب ۔ تصویر:  پی ٹی آئی

بہار کی اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) نے   ذات کی بنیاد پر مردم شماری کے سلسلے میں تیجسوی یادو کی قیادت میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی مکمل حمایت کی پیشکش کی ہے۔ اس سلسلے میں  جمعرا ت کو پارٹی نے  واضح طور پر کہاہے کہ ذات پر مبنی مردم شماری جیسے ریاستی مفادکے معاملے  میں وہ وزیراعلیٰ نتیش کمار اور ان کی جماعت جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کی مکمل حمایت کرے گی اور ہر صورت میں ان کاساتھ دے گی۔   آرجے ڈی کے ریاستی صدر اور سابق وزیر جگدانند سنگھ نے جمعرات کو  پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقد ہ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا:’’ ذات پر مبنی مردم شماری کے سلسلے میں وزیراعلیٰ نتیش  کمار کو کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ریاستی مفادات کے معاملے پرا ن کی پارٹی ان کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے اور پیچھے ہٹنے والی نہیں ہے ۔‘‘  انہوں نے کہا:’’ اس اہم معاملے پر بہار کے لئے نتیش  کمار اور ان کی پارٹی جے ڈی یو بھی قبول ہے ۔‘‘  بہار کے ریاستی صدر کے مطابق :’’ نتیش  جی اب دیر نہ کیجئے  ، ضرورت پڑے گی تو اس ریاست کی سب سے بڑی جماعت اس معاملےمیں آپ کی حمایت کرے گی۔‘‘   سنگھ نے نتیش حکومت  کی اتحادی بی جے پی کا نام لئے بغیر کہا:’’ریاستی مفاد کے اس اہم معاملے کی آج جو مخالفت کر رہے ہیںانہیں نتیش کمار فوری طور پر برخاست کریں۔ اس معاملے پر پارٹی  نتیش کمار اور جے ڈی یو کے ساتھ  ہے۔ جے ڈی یو یا پھر نتیش سے آرجے ڈی کو اس وقت کوئی  مسئلہ نہیں ہوگا جب معاملہ بہار کے مفا د کا ہوگا۔ ذات کی بنیاد پر مرد م شماری بھی ان میں ایک معاملہ ہے۔  آرجے ڈی کے ریاستی صدر نے کہا:’’ ذات پر مبنی مردم شماری  کی آر جے ڈی  بھرپور حمایت گی  لیکن  کمار کی حلیف جماعت مردم شماری پر الگ رائے رکھتی ہے۔ اس اہم معاملے پر جو بھی وزیراعلیٰ  کی پالیسی کا ان کی حکومت میں شامل وزیر حمایت نہیں کر تے انہیں ہٹا دینا چاہئے ۔‘‘  سنگھ نے یہ بھی کہا:’’ آرجے ڈی ذات پر مبنی مردم شماری سائنٹفک بنیادوں پر کرنے کا مطالبہ کرتی ہے لیکن مرکزی حکومت کااس پر دھیان نہیں ہے ۔ ذات پر مبنی مردم شماری کے سلسلے میں ابھی تک رخ واضح نہیں کیا  گیا ہے ۔ذات پر مبنی مردم شماری ہونے سے بھی  تمام ذات دھرم کے ماننے والوں کے اعدادو شمار جمع ہوجائیںگے ۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا:’’ آج مذہبی بنیادوں پر مردم شماری ہوتی ہے ۔‘‘ آرجے ڈی کے ریاستی صدر نے سوالیہ لہجے میں کہا:’’ ملک میں مذہبی بنیادوں پر منصوبے نہیں بن سکتے ۔ آج ذات پر مبنی مردم شماری کی اشد ضرورت ہے ۔‘‘  ان کے مطابق :’’ذات پر مبنی مردم شماری سے ذات کو آگے بڑھنے میں مدد  ملے گا ۔ اسکی  ترقی کی راہ ہموار ہوگئی۔ ‘‘ انہوں نے کہا:’’ جب مویشیوں اور گاڑیوں کی گنتی ہوسکتی ہے تو پھر ذات کی کیوں نہیں ہوسکتی؟ جو سب سے نچلے طبقے کے لوگ ہیں انہیں مدد کی ضرورت ہے ۔‘‘ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ آر جے ڈی میں پھوٹ پڑسکتی ہے ، اسے روکنے کیلئے اس طرح بیان دیئے جارہےہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK