Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ جی ایس ٹی پر مزید گفتگو کی ضرورت ہے‘‘

Updated: August 17, 2025, 12:58 PM IST | New Delhi

کانگریس پارٹی کے ترجمان جے رام رمیش نےکہا کہ اس قانون پر جامع بحث ضروری ہے، اس لئے اس کا ڈرافٹ پارٹیوں کو پیش کیا جائے۔

Congress party spokesperson and senior leader Jairam Ramesh raises the obligatory questions on GST. Photo: INN.
کانگریس پارٹی کے ترجمان اور سینئر لیڈر جے رام رمیش نے جی ایس ٹی پر واجب سوال اٹھائے ہیں۔ تصویر:آئی این این۔

 کانگریس نے کہا ہے کہ ملک میں نجی سرمایہ کاری اور نجی کھپت کمزور رہنے سے معیشت کی رفتار تیز نہیں ہوسکتی، اس لیے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اصلاحات کی جانی چاہیے اور اسے آسان اور انتہائی چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعت (ایس ایم ایس ای) کے موافق بنایا جانا چاہیے، اس لیے اس پر وسیع بحث کی ضرورت ہے۔ کانگریس پارٹی کے ترجمان اور سینئر لیڈر جے رام رمیش نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ معیشت کو تیز کرنے اور اس میں ڈیمانڈ واپس لانے کیلئے جی ایس ٹی اصلاحات ان کے منشور کا حصہ رہی ہے اور آخر کار وزیر اعظم نریندر مودی کو لال قلعہ کی فصیل سے ملک سے خطاب کرتے ہوئے اس کی یاد آئی۔ یہ ملکی معیشت کے لیے اچھا ہے، اس لئے اس سمت میں اقدامات کئے جائیں اور جو بھی ہوں انہیں اپوزیشن پارٹیوں کو بھی بتایا جائے تاکہ اس پر گفتگو ہو سکے اور بہت بھی ہو سکے۔ 
جے رام رمیش نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصے سے کانگریس بنیادی طور پر تبدیل شدہ جی ایس ٹی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ یہ۲۰۲۴ء کے لوک سبھا انتخابی منشور میں ان کے کلیدی وعدوں میں سے ایک تھا۔ گزشتہ روز وزیر اعظم مودی نے آخرکار محسوس کیا کہ اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے تبدیلیاں ضروری ہیں تاکہ نجی کھپت اور نجی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو سکے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ گزشتہ سات سال میں ملک کی معیشت جی ایس ٹی شرحوں میں اضافہ جیسی کئی وجوہات سے کمزور ہوئی ہے۔ اس میں چوری کی خامیاں دور کی جانی چاہئیں اور نرخوں کی تعداد میں بڑے پیمانے پر کمی کی جانی چاہیے۔ شرح کے ڈھانچے کو آسان بنانا ضروری ہے تاکہ ریاستوں کی آمدنی میں کوئی غیر یقینی صورتحال نہ رہے اور بار بار ہونے والے درجہ بندی کے تنازعات کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ای معیشت اور روزگار کا ایک بڑا ذریعہ ہیں، اس لیے ان کے خدشات کو دور کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے جی ایس ٹی پر جامع بحث کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ 
واضح رہے کہ وزیراعظم کے بیان کے بعد وزارتِ خزانہ نے بتایا ہے کہ اس نے جی ایس ٹی کونسل کی جانب سے تشکیل د ئیے گئے وزارتی گروپ کو اصلاحات پر مشتمل ایک باضابطہ تجویز پیش کردی ہے۔ یہ تجویز تین بنیادی ستونوں پرمشتمل ہے۔ جی ایس ٹی میں ساختی تبدیلیاں، شرحوں میں اصلاح اور عوام کے لیے آسانی۔ وزارت کے مطابق، مجوزہ اصلاحات کا مقصد روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کو زیادہ قابلِ استطاعت بنانا ہے، جس سے صارفین کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا اور ملک میں کھپت اوراقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگاجو فی الحال تھم گئی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK