• Wed, 25 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی قانون ساز نے مقبوضہ مغربی کنارے اورغزہ میں امریکی ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی کا بل پیش کیا

Updated: February 24, 2026, 10:07 PM IST | Washington

امریکی قانون ساز شون کاسٹن نے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں امریکی ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی کا بل پیش کیا، ان کا کہنا ہے کہ سیز فائر تعمیل ایکٹ کا مقصد امریکی فوجی امداد کو امریکی قوانین اور مفادات کے مطابق بنانا ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

امریکی کانگریس کے رکن شون کاسٹن نے پیر کو ایکبل  پیش کی جس کے تحت اگر اسرائیل۱۰؍ اکتوبر ۲۰۲۵ءکی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتا ہے، مغربی کنارے پر قبضہ (الحاق) کرتا ہے، یا فلسطینیوں کے خلاف غیرقانونی آباد کاروں کے تشدد روکنے میں ناکام رہتا ہے تو غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں امریکی ساختہ ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔کاسٹن نے کہا کہ سیز فائر تعمیل ایکٹ کا مقصد امریکی فوجی امداد کو امریکی قوانین، مفادات اور اقدار کے مطابق بنانا ہے جبکہ اسرائیل کے ’’اپنے دفاع کے حق‘‘ کو برقرار رکھنا ہے۔مزید برآں انہوں نے ایک بیان میں کہا، ’’ریاست ہائے متحدہ  امریکہ کے سب سے اہم اتحادیوں میں سے ایک ہونے کے ناطے، اسرائیل کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ اس کی پالیسیاں اور امریکی فوجی امداد کا استعمال امریکی اقدار، مفادات اور قانون کے مطابق ہو۔یہ عمل۱۰؍ اکتوبر۲۰۲۵ء کے جنگ بندی معاہدے اور۲۰؍ نکاتی منصوبے میں طے شدہ اقدامات کی تعمیل کے تقاضے، آباد کاروں کے تشدد کو روکنے اور مغربی کنارے میں الحاق کو مسترد کرنے سے شروع ہوتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: مغربی کنارہ: تعمیراتی اجازت ناموں پر ہاریٹز کی تہلکہ خیز رپورٹ

کاسٹن کے مطابق، یہ بل پابندی نافذ کرنے کے لیے ایک اختتامی استعمال کی نگرانی کرنے والا گروپ اور کانگریسی نگرانی کا طریقہ کار تشکیل دے گا جبکہ آئرن ڈوم، ڈیوڈ سلنگ اور ایرو ۳؍ جیسے دفاعی میزائل نظاموں کو اس سے مستثنیٰ رکھے گا اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے امریکی حمایت برقرار رکھے گا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ بل اسرائیل کو اپنے دفاع کے حق سے انکار نہیں کرتا اور میزائل دفاع کی حمایت برقرار رکھتا ہے، بلکہ اس کے بجائے جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور طویل المدتی امن کے لیے ایک قابل اعتماد راستہ برقرار رکھنے میں مدد کے لیے ’’رہنما خطوط‘‘ پیش  کرتا ہے، جس میں اسرائیلیوں کے لیے سلامتی اور فلسطینیوں کے لیے حق خودارادیت شامل ہے۔بعد ازاں  کاسٹن کے علاوہ، سیز فائر تعمیل ایکٹ کے شریک سپانسرز میں نمائندگان میڈلین ڈین، ویرونیکا ایسکوبار، کرس ڈیلوزیو، بیکا بالنٹ، جم میک گورن، جان شاکوسکی، رو کھنہ، جان گارمینڈی، ڈان بیئر، جل توکوڈا، لائیڈ ڈوگیٹ، ویلری فوشی، مائیک تھامسن، سلویا گارسیا، ڈورس ماتسوئی، ڈیریک ٹران، ایملی رینڈل، جیرڈ ہفمین، مارک ٹاکانو، ٹرائے کارٹر، چیلی پنگری، بونی واٹسن کولمین، مارسی کپٹور، بیٹی میک کولم اور جوکن کاسترو شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK