• Sun, 18 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہجومی تشدد کے ملزمین نے مقتول سلیمان کے والد کو دھمکایا، شکایت درج

Updated: January 18, 2026, 8:57 AM IST | Sarjil Qureshi | Mumbai

جامنیر کے بٹاود سےدھامن گاؤں منتقل ہوچکے رحیم خان کھیتی کے کام سے گاؤںآئے تب ۲؍ملزمین نے کہا کہ’’تب تو تم بچ گئے تھے، لیکن آگے تمہارا نمبر ہے‘‘

Complainant Rahim Khan, his son-in-law Shahrukh and Farooq Sheikh of Ekta Sangthan can be seen inside the premises of the Sessions Court.
سیشن کورٹ کے احاطے میں  شکایت گزار رحیم خان ،انکے داماد شاہ رخ اورایکتا سنگٹھن کے فاروق شیخ دیکھے جاسکتے ہیں

جامنیر کے قصبے بٹاود میں سلیمان خان کی ماب لنچنگ معاملے میں ڈیفالٹ ضمانت پر رہا چار مشتبہ ملزمین میں سے ۲؍ نے کیس کے شکایت کنندہ رحیم خان کو یہ دھمکی دی کہ’’ تمہارا بھی حال سلیمان جیسا ہی کرینگے۔‘‘اس معاملے میں جامنیر پولیس اسٹیشن میں این سی آر درج کی ہے جس کا اندراج نمبر۲۶؍۴۳  بتایا گیا ہے پولیس نے بی این ایس کی دفعہ۳۵۱(۲)  اور۳۵۲؍ کے تحت شکایت میں جرم بتایا ہے ۔
 موصولہ تفصیلات کے مطابق ان دنوں سلیمان کے والد رحیم خان اپنے اہل خانہ کے ساتھ دھامن گاؤں ضلع بلڈانہ میں بٹاود سے منتقل ہو چکے ہیں۔بٹاود میں ان کی کھیتی کی زمین ہے ، جہاں فصل کی بوائی کی ہوئی ہے ۔اسکی سنچائی اور دیکھ بھال کیلئے وہ دھامن گاؤں سے بٹاود آتے جاتے رہتے ہیں ۔گزشتہ روز وہ کھیتی میں جانے کی غرض سے اہلیہ اور نواسی کے ساتھ گاؤں پہنچے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ جب وہ گاؤں کی پانی کے ٹانکی کے پاس کچھ دیر کیلئے رُکے تو ڈیفالٹ ضمانت پر رہائی پانے والے چاروں مشتبہ ملزمین سے ۲؍ ابھشیک راجوکمار راجپوت اور راجن عرف راجنیت رام کرشنا ماتڑے وہاں آئے اور انہیں دھمکی دی کہ ’’ تم ہماری ضمانت کینسل کے لئے بہت کورٹ میں چکر کاٹ رہے ہو ۔تب تو تم بچ گئے تھے ۔لیکن اسکے آگے تمہارا نمبر ہے ۔تمکو چھوڑیں گے نہیں ،ہمارا کچھ نہیں ہوتا ،دو تین مہینوں میں جیل سے چھوٹ جائینگے۔‘‘ جلگاؤں ضلع سیشن کورٹ کے احاطے میں بنائے گئے ویڈیو میںرحیم خان یہ کہتےنظر آرہے ہیں کہ مشتبہ ملزمین نے یہ بھی دھمکی دی کہ تمہارا حال سلیمان جیسا کرینگے ۔‘‘  یہ بھی یاد رہے کہ سلیمان خان ماب لنچنگ کیس کے معاملے میں کل ۹؍ مشتبہ ملزمین کو گرفتار کیا گیا تھا۔تاہم عدالت نےپولیس کی جانب سے۹۰؍ دنوں کے اندر چارج شیٹ داخل نہ کرنے پر مشتبہ ملزمین کے علاوہ دیگر دو مشتبہ ملزمین گھنشیام شرما اور دیپک گھسادی کو ڈیفالٹ ضمانت دے دی تھی ۔ اس وقت رحیم خان نے اپنی اہلیہ تبسم  اور ایک بیٹی کے ساتھ بٹاود چھوڑ دیاتھا ۔وہ اب  دھامن گاؤں ضلع بلڈانہ میں رہتےہیں ۔

jalgaon Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK