Inquilab Logo

ڈاکٹر کفیل کی رہائی کیلئے جامعہ کے طلبہ کا یوپی بھون کی طرف مارچ

Updated: February 21, 2020, 9:11 AM IST | Agency | New Delhi

اُتر پردیش میں سیاسی اور سماجی کارکنان کے خلاف سخت قوانین کے اطلاق کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ نے جمعرات کو یہاں اتر پردیش بھون کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

ڈاکٹر کفیل خان ۔ تصویر : آئی این این
ڈاکٹر کفیل خان ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : اُتر پردیش میں سیاسی اور سماجی کارکنان کے خلاف سخت قوانین کے اطلاق کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ نے جمعرات کو یہاں اتر پردیش بھون کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے  انہیں حراست میں لے لیا۔جامعہ کوآرڈی نیشن کمیٹی کی جانب سے یوپی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والےسماجی کارکنوں پر غیر قانونی سرگرمیوں کی  روک تھام سے متعلق قانون (یو اے پی اے)، قومی سلامتی قانون (این ایس اے)،  پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) اور ملک سے غداری جیسے قوانین  کا اطلاق کئے جانے کے   یوپی بھون کا گھیراؤ کرنے کی  اپیل کی گئی تھی۔
  مظاہرین طلبہ نے یہاں ا ین ایس اے کے تحت گرفتار کئے گئے  ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی کا پُر زور مطالبہ کیا ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر کفیل کو۱۲؍دسمبر کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں مبینہ اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں ممبئی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت  نے ڈاکٹر کفیل کی ضمانت منظور کر لی تھی لیکن اس کے بعد انہیں این ایس اے کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK