Inquilab Logo Happiest Places to Work

جموں کشمیر: کوکرناگ کے جنگل میں دھماکہ اور فائرنگ

Updated: September 15, 2023, 4:54 PM IST | New Delhi

دہشت گردوں کے حملے کے تیسرے دن بھی ضلع کوکرناگ کے جنگل میں مقامی افراد نے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنیں۔ یاد رہے کہ بدھ کو دہشت گردوں کے حملے کے دوران ۲؍ فوجیوں سمیت جموں کشمیر کے ڈی ایس پی کی موت ہوئی تھی

The army kept watch around the forest throughout the night. Photo: INN
فوج نے رات بھر جنگل کے اطراف نظر رکھی۔ تصویر: آئی این این

جنوبی کشمیر کے ضلع کوکرناگ کے گڈول جنگل جمعہ کو انسداد دہشت گردی کے آپریشن کے تیسرے دن بھی دھماکہ اور فائرنگ ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ بدھ کو لشکر طیبہ کے دہشت گردوں کی جانب سے کئے جانے والے حملے میں ۲؍ جوانوں سمیت جموں کشمیر کے ڈی ایس پی کی موت ہو گئی تھی ۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح سے پولیس کی ٹیمیں اس جگہ پر فائرنگ کر رہی ہیں جہاں انہیں کچھ دہشت گردوں کے چھپے ہونے کا شک ہے۔ مقامی افراد نے بھی جمعہ کی صبح انکاؤنٹر کی جگہ کے قریب دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی۔ اس ضمن میں ایک مقامی فرد کا کہنا ہے کہ صبح سے سی آر پی ایف اہلکاروں، پولیس، فوج اور سیکوریٹی فورسیس کی جانب سے گھیرے گئے مقام کے قریب وقفہ وقفہ سے دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ سیکوریٹی فورسیس نے رات بھر جنگل کے اطراف نظر رکھی تھی۔ خیال رہے کہ جمعرات کو پولیس نے کہا تھا کہ فورس نے لشکر طیبہ کے مقامی کمانڈر ازیر خان سمیت ۲؍ دہشت گردوں کو گھیر لیا تھا۔ ازیر خان، جو پچھلے سال دہشت گردوں کے گروپ میں شامل ہو اتھا اس علاقے میں لشکر کے کمانڈر کے طور پر اپنی خدما ت انجام دے رہاتھا۔ اس معاملے پر جلد فیصلہ سنایا جائےگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK