Inquilab Logo

جاپان اور یوکرین کا دو طرفہ تعلقات بڑھانے کا فیصلہ

Updated: March 23, 2023, 10:45 AM IST | Tokyo / Kyiv

دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندی پر لے جانے کا عزم ، جی ۷؍ اجلاس میں یوکرین کو شرکت کی دعوت

Fumiokshida and Vladimir Zelensky. (AP/PTI)
فومیوکشیدا اور ولادیمیر زیلنسکی ۔ ( اےپی / پی ٹی آئی)

جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا   کے یوکرین کے دورے  میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی  سےان کی سربراہی ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندی پر لے جانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ جاپان کی وزارت خارجہ نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔وزارت نے اپنے بیان میں کہاکہ کشیدا اور  زیلنسکی نے کیف میں اپنی سربراہی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی خصوصی عالمی شراکت داری میں دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
  یاد رہےکہ کشیدا نے منگل کو یوکرین کا دورہ کیا اور صدر زیلنسکی سے ملاقات کی۔ انہوں نے یوکرین صدر کو ہیروشیما میں جی۷؍سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ زیلنسکی نے دعوت قبول کرلی۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے دورے میں جاپان کے وزیر اعظم نے بجلی کی صنعت اور دیگر انسانی ضروریات کیلئے۴۷۰؍ ملین ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جاپان نیٹو فنڈ کے ذریعے غیر مہلک آلات کے لئے یوکرین کو۳۰؍ ملین ڈالر بھی مختص کرے گا۔
  یوکرین کے دورے کے بعد کشیدا پولینڈ پہنچے جہاں انہوں نے بدھ کو اس کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ خبر لکھے جانے تک اس کی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔ جاپان اس سال جی۷؍ گروپ کی صدارت کررہا  ہے۔ اس سال جی۷؍ سربراہی اجلاس۱۹؍ سے  ۲۱؍ مئی تک ہیروشیما میں منعقد ہوگا۔ 
   اہم بات یہ ہےکہ جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے  یوکرین سے پہلے ہندوستان کا دورہ کیا تھا اوریہاں وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی تھی۔ وہ   یوکرین اس  وقت پہنچے تھے جب رو س اور چین کے صدور مل رہے تھے۔  اس  سے یہ نتیجہ نکالا جارہا ہے کہ جاپان بھی روس یوکرین تنازع میں فعال کردار اداکرسکتا ہے۔ 

japan ukraine Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK