• Sun, 13 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جاپان: کورونا سے جنوری میں ۸؍ ہزار سے زائد افراد ہلاک

Updated: January 24, 2023, 10:59 AM IST | Tokyo

مہینے کے آخرتک ۱۰؍ ہزار افراد کی موت کا خدشہ، گزشتہ۱۲؍ دنوں میں ۵؍ ہزار سے زائد اموات

People are seen wearing masks to avoid corona in Tokyo; Photo: INN
ٹوکیو میں کورونا سے بچنے کیلئے لوگ ماسک میں نظر آ رہےہیں; تصویر:آئی این این

 جاپان میں اب تک جنوری میں کورونا وائرس  سے ۸؍ ہزار ۱۰۳؍اموات ہوئی ہیں۔  مہینے کے آخر تک یہ تعداد ۱۰؍ ہزار سے زائد ہوسکتی ہے۔ میڈیارپورٹس میں جاپان کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار  میں بتایا گیا کہ گزشتہ۲۴؍ گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کووڈ۱۹؍ کی وجہ سے۳۲۶؍ اموات ہوچکی ہیں۔ گزشتہ۱۲؍ دن میں اس بیماری سے ۵؍ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئےہیں۔
 اعداد و شمار کے مطابق دسمبر۲۰۲۲ء کے آغاز سے جاپان میں کووڈ سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔ وبائی مرض کی وجہ سے ۲۰۲۰ء سے اب تک کل۶۵؍ ہزار ۴؍سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اکتوبر میں ایک ہزار۸؍سو افراد ہلاک ہوئے۔  اس کے بعد نومبر میں۳؍ ہزار سے زیادہ اور دسمبر میں۷؍ ہزار ۶؍سو افراد اس بیماری سے ہلاک ہوئے۔ ان تمام اموات میں۶۰؍ سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد۹۷؍ فیصد رہی ہے۔
  ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جاپان میں جنوری میں بھی اسی طرح کورونا وائرس سے لوگ مرتے رہے تو رواں ماہ کے آخر تک یہ تعداد۱۰؍ ہزار سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ 
 ماہرین کا یہ بھی خیال ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ بیماری کی پیچیدگیوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ کووڈ۱۹؍ کی وجہ سے نمونیا ، امراض قلب اور دیگر امراض سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK