• Tue, 16 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستانی بازارسے امریکہ اور جاپان نے کروڑوں روپے نکالے

Updated: September 16, 2025, 10:01 PM IST | Mumbai

امریکہ نے۸۹۶۹؍ کروڑ روپے نکالے اور جاپان نے ۲۳۳۲؍ کروڑ روپے نکالے ۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ہندوستان سے۱۶؍ ہزار کروڑ روپے نکالے، جاپان سمیت بڑے ممالک نے اپنا موقف بدلا۔

American Dollars.Photo:INN
امریکن ڈالرس۔ تصویر:آئی این این

غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پیسہ ایک بار پھر ہندوستان سے باہر جا رہا ہے۔ بروکریج کی رپورٹ کے مطابق پچھلے ۷؍ ہفتوں میں تقریباً۹ء۱؍ بلین ڈالرس یعنی تقریباً۱۶؍ ہزار کروڑ روپے انڈیا فوکسڈ فنڈز سے نکلے ہیں۔ یہ صورتحال ایک سال میں دوسری بار دیکھی جا رہی ہے، جب غیر ملکی سرمایہ کاروں نے تیزی سے ہندوستانی بازار سے پیسہ نکال لیا ہے۔ اس سے قبل اکتوبر ۲۰۲۴ء سے مارچ۲۰۲۵ء کے درمیان بھی۴ء۴؍ بلین ڈالرس کا بڑا اخراج ہوا تھا۔ لگاتار دو بار یہ اخراج  صاف ظاہر کرتا ہے کہ عالمی سرمایہ کار ہندوستان کے بارے میں الجھن کا شکار ہیں، وہیں دوسری طرف کئی دیگر ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں پیسہ مسلسل اور بڑی مقدار میں آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:کاروباریوں اور صارفین کو جوڑنے کیلئے واٹس ایپ سرگرم

جاپان نے بھی اپنا موقف بدل لیا
بروکریج فرم ایلارا سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے بارے میں سب سے حیران کن بات سامنے آئی ہے۔ جاپان  جسے ہندوستان میں سرمایہ کاری کا بھروسہ مند سمجھا جاتا ہے، اب فروخت کر رہا ہے۔ جنوری۲۰۲۳ء سے ستمبر۲۰۲۴ء تک، جاپانی فنڈز نے ہندوستان میں ۹؍ بلین ڈالرس کی سرمایہ کاری کی تھی، لیکن اکتوبر۲۰۲۴ء سے، وہ۱ء۱؍ بلین ڈالرس نکال چکے ہیں۔ صرف پچھلے ہفتے۸۶؍ ملین ڈالرس ہندوستان سے باہر گئے ہیں، جس میں جاپانی سرمایہ کاروں کا بڑا حصہ تھا۔
انخلا کا سب سے زیادہ اثر بڑے اسٹاک یعنی بڑے کیپ اسٹاکس پر پڑا ہے۔ جولائی۲۰۲۵ء سے لارج کیپ فنڈز سے۷ء۱؍ بلین ڈالرس نکالے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ایکسچینج ٹریڈیڈ فنڈز سے تقریباً۰۸ء۱؍ بلین ڈالرس اور ان فنڈز (لانگ اونلی فنڈز) سے۷۷۶؍ ملین ڈالرس بھی نکالے جا چکے ہیں جو عام طور پر قابل اعتماد سرمایہ کار چلاتے ہیں۔
 کس ملک سے سرمایہ کاروں نے سب سے زیادہ رقم نکالی؟
سب سے زیادہ رقم امریکی سرمایہ کاروں (-۰۲ء۱؍ بلین ڈالرس) نے نکالے، اس کے بعد لکسمبرگ (-۴۹۶؍ملین ڈالرس)، جاپان (-۲۶۵؍ ملین ڈالرس) اور برطانیہ (-۱۰۱؍ ملین ڈالرس) کے سرمایہ کاروں نے نکالا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار ہندوستان کی زیادہ قیمت، امپورٹ ایکسپورٹ سے متعلق مسائل اور عالمی تجارتی تناؤ کو دیکھتے ہوئے رقم نکال رہے ہیں۔ اس وقت سرمایہ کار محفوظ آلات پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ کموڈٹی فنڈز اور گولڈ فنڈز بڑی مقدار میں رقم وصول کر رہے ہیں۔ 
ملکی سرمایہ کاروں کی حمایت
غیرملکی فروخت کے دباؤ کی وجہ سے مارکیٹ میں کمزوری کا امکان ہے تاہم ملکی سرمایہ کاروں کو بڑی   راحت دی گئی ہے۔ ملک کے سرمایہ کار میوچوئل فنڈز اور ایس آئی پی کے ذریعے سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ گھریلو ادارہ جاتی سرمایہ کار یعنی ڈی آئی سی  بھی مسلسل خریداری کر رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے غیر ملکی انخلا کا اثر اتنا بڑا نہیں ہو رہا جتنا کہ عام طور پر ہونا چاہیے تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK