• Sun, 14 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جاپان میں سو سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی

Updated: September 14, 2025, 12:46 PM IST | Tokyo

جاپان میں سو سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی،۱۵؍ ستمبر تک، سو سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں۴۶۴۴؍ زیادہ رہی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

جاپان میں سو سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی آبادی لگاتار۵۵؍ویں سال میں بڑھ کر ریکارڈ ۹۹۷۶۳؍ تک پہنچ گئی ہے۔ حکومت نے جمعہ کو یہ اعداد و شمار جاری کیے۔صحت، محنت و بہبود کی وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق۱۵؍ ستمبر تک، سو سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں ۴۶۴۴؍زیادہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔خواتین کل تعداد کا تقریباً۸۸؍ فیصد ہے،، جن کی تعداد ۸۷۷۸۴؍ہے، جبکہ سو سال سے زائد عمر کے مردوں کی تعداد۱۱۹۷۹؍ ہے۔جاپان کی سب سے معمر خاتون ۱۱۴؍ سالہ شیگیکو کاگاوا ہیں، جو نارا پریفیکچر کے شہر یاماتوکوریاما میں رہتی ہیں۔ سب سے معمر مرد۱۱۱؍ سالہ کیوٹاکا مِزُونو ہیں، جو شیزوکا پریفیکچر کے شہر ایواٹا میں رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: نیپال بحران: امن قائم لیکن عبوری قیادت پرہنوز اختلاف

قومی طور پر ہر ایک لاکھ افراد میں سو سال سے زائد عمر کے اوسطاً ۸۰؍ اعشاریہ ۵۸؍ افراد تھے۔ مغربی جاپان میں واقع شیمانے پریفیکچر لگاتار تیرہویں سال پہلے نمبر پر رہا، جہاں یہ تعداد ہر ایک لاکھ رہائشیوں پر ۱۶۸؍ اعشاریہ ۶۹؍ تھی۔حکومت نے سنہ۱۹۶۳ء میں سو سال سے زائد عمر کے افراد کا سروے شروع کیا تھا، جب ان کی تعداد محض۱۵۳؍ تھی۔ یہ تعداد سنہ۱۹۸۱ء میں ایک ہزار سے تجاوز کر گئی اور سنہ۱۹۸۸ء میں دس ہزار سے گذر گئی۔وزارت کے مطابق، سنہ۲۰۲۴ء میں جاپان میں خواتین کی اوسط متوقع عمر۸۷؍ اعشاریہ ۱۳؍ سال اور مردوں کی  ۸۱؍ اعشاریہ ۰۹؍سال تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK