مشہور اداکار جاوید اختر نے برطانوی پارلیمنٹ میں اردو میں تقریر کی۔ منگل کو شبانہ اعظمی نے جاوید اختر اور اپنی تصویر شیئر کی جس میں دونوں کو برطانوی پارلیمنٹ کے باہر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔
EPAPER
Updated: July 15, 2025, 6:00 PM IST | Mumbai
مشہور اداکار جاوید اختر نے برطانوی پارلیمنٹ میں اردو میں تقریر کی۔ منگل کو شبانہ اعظمی نے جاوید اختر اور اپنی تصویر شیئر کی جس میں دونوں کو برطانوی پارلیمنٹ کے باہر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔
مشہور اداکار اورنغمہ نگارجاوید اختر نے برطانوی پارلیمنٹ میں اردو میں تقریر کی۔ منگل کو شبانہ اعظمی نے ایک تصویر شیئر کی جس میں جاوید اختراور شبانہ اعظمی کو برطانوی پارلیمنٹ کے باہر کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’’برطانوی پارلیمنٹ میں جہاں جاوید اختر نے ہاؤس آف لورڈز میں اردو میں تقریر کی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: کلیان جی نے زندگی سے پر نغموں کیلئے موسیقی ترتیب دی
یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے جاوید اختر اور شبانہ اعظمی لندن میں ہیں۔ شبانہ اعظمی نے جاوید اختر کے ساتھ فرحان اختر کی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں جاوید اختر اور فرحان اختر کے ساتھ آئسکریم پارلر میں بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ شبانہ اعظمی اور جاوید اختر گزشتہ ۴۰؍ سے ساتھ میں ہیں۔ ۱۹۸۴ء میں جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کی شادی ہوئی تھی۔ قبل ازیں جاوید اختر نے فلمساز ہنی ایرانی سے شادی کی تھی۔ ہنی ایرانی سے جاوید اختر کے دو بچے ہیں، زویا اختر اور فرحان اختر۔ اپنے ایک انٹرویو میں شبانہ اعظمی نے بتایا تھا کہ گزشتہ ۴۰؍ برسوں میں ان کیلئے محبت کی تعریف تبدیل ہوگئی ہے۔ مشہور اداکارہ نے کہا تھا کہ اتنے برسوں میں جاوید اختر سے ان کی شادی دوستی میں تبدیل ہوگئی ہے۔