Inquilab Logo

جھارکھنڈ :چمپئی سورین کی کابینہ میں جگہ نہ ملنے پر کئی کانگریس ایم ایل ایز ناراض 

Updated: February 19, 2024, 11:23 AM IST | Agency | Ranchi

باغیانہ تیور اختیار کئے ہوئے ۱۲؍ اراکین اسمبلی میں سے ۸؍ دہلی پہنچے ،جن ۴؍کانگریس لیڈروں کو کابینہ میں شامل کیاگیا ہے یہ ان کے خلاف ہیں۔

Champai Soren under Jharkhand KV. Photo: INN
جھارکھنڈ کےو زیر اعلیٰ چمپئی سورین۔ تصویر : آئی این این

جھارکھنڈ کے نئے وزیر اعلیٰ چمپئی سورین حکومت کی کابینہ میں وزارتی عہدہ نہ ملنے پرکئی کانگریس لیڈروں میں گہری ناراضگی کی خبر ہے۔ چمپئی سورین حکومت میں کانگریس کوٹے کے چار وزراء کی جگہ نئے چہروں کو شامل کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ کانگریس کے۱۲؍ اراکین اسمبلی اس مطالبہ کو لے کر ہائی کمان پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ یہ ایم ایل اے سنیچر کی شام دہلی پہنچ گئے۔ پہلے کہا جا رہا تھا کہ یہ ایم ایل اے بنگلور یا جے پور روانہ ہو سکتے ہیں۔ جھارکھنڈ میں کابینہ کی توسیع سے چمپئی سورین حکومت مشکل میں ہے۔ وزارتی عہدہ نہ ملنے کی وجہ سے کانگریس کے۱۲؍ اراکین اسمبلی بغاوت پر اتر آئے ہیں۔ جھارکھنڈ اسمبلی میں کانگریس کے ۱۶؍ اراکین اسمبلی ہیں۔ ان میں سے۴؍ کے وزیر بننے کے بعد دو تہائی یعنی۱۲؍ ایم ایل اے اپنے ہی وزیروں کو ہٹانے کی تجویز لا رہے ہیں۔ ناراضـ اراکین اسمبلی کی ناراضگی بڑھنے سے پارٹی میں انتشار ہوسکتا ہے سکتی ہے۔ 
 چمپئی سورین کابینہ میں کانگریس کے ۴؍ وزیروں کی شمولیت سے غیر مطمئن ۱۲؍ اراکین اسمبلی میں سے ۸؍دہلی میں ہیں۔ ان میں سے ایک کمارجے منگل عرف انوپ سنگھ نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ’’ہم دہلی پہنچ گئے ہیں۔ باقی لوگ ایک دودن میں پہنچیں گے۔ ہم یہاں کانگریس کی اعلیٰ کمان کے ساتھ اس معاملے پرتبادلہ خیال کریں گے۔ ہم چاروں وزراء کو ہٹانا چاہتے ہیں۔ چار وزیروں اورایک رکن اسمبلی پردیپ یادو کو چھوڑ کر۱۲؍ اراکین متحد ہیں۔ 
معاملہ کیا ہے؟
 جے ایم ایم کی قیادت والے اتحاد کے پاس۸۱؍رکنی اسمبلی میں ۴۷؍ ایم ایل اے ہیں جن میں خودجے ایم ایم کے ۲۹؍، کانگریس کے ۱۷ ؍اورآرجے ڈی کا ایک رکن اسمبلی شامل ہے۔ کانگریس کے عالمگیر عالم، رامیشور اوراون، بننا گپتا اور بادل پترلیکھ کو وزارتی عہدوں پر بحال کرنے کے فیصلے سے ناخوش کانگریس کے دیگر اراکین نے جمعہ کو حلف برداری کی تقریب سے عین قبل رانچی سرکٹ ہاؤس میں ہنگامہ کیا تھا اور اس کا بائیکاٹ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ادھر اتوار کوچمپئی سورین نے کھرگے سے ملاقات بھی کی جس کے بعد دونوں لیڈروں نے جھارکھنڈ کانگریس میں سب کچھ ٹھیک ہونے کادعویٰ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK