Inquilab Logo

ووڈا فون آئیڈیا اورایئرٹیل کوپیچھےچھوڑتے ہوئےریلائنس جیو دیہی علاقوں میں بھی نمبر ون

Updated: September 25, 2020, 12:27 PM IST | Agency | New Delhi

مکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے شہروں کےبعد اب گاؤں میں بھی اپنی پکڑ مضبوط کرلی ہے۔جمعرات کو ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریلائنس جیو نے ووڈا-آئیڈیاکوپیچھے چھوڑتے ہوئے دیہی ہندوستان میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے

Jio - Pic : INN
جیو ۔ تصویر : آئی این این

مکیش امبانی  کی ریلائنس جیو نے شہروں کےبعد اب گاؤں  میں بھی اپنی پکڑ مضبوط کرلی ہے۔جمعرات کو ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  ریلائنس جیو نے ووڈا-آئیڈیاکوپیچھے چھوڑتے ہوئے دیہی ہندوستان میں پہلا مقام حاصل کرلیا  ہے۔ دیہی علاقوں میں جیو  کے صارفین کی تعداد۱۶ء۶۳ٖملین سے زیادہ ہوچکی ہے۔
 جون میںریلائنس جیو نے دیہی علاقوں میں۲۴؍ لاکھ۴۵؍ہزار سے زیادہ صارفین کو اپنےنیٹ ورک میں شامل کیا۔اسی عرصہ میں تقریباً ۲۴؍ لاکھ ایئر ٹیل کے اور۲۰؍لاکھ۶۸؍ ہزار دیہی صارفین نے ووڈا فون آئیڈیا کو چھوڑ  دیا۔جون کے آخرمیں دیہی ہندوستان میں ووڈا۔ آئیڈیاکے صارفین۱۶ء۶؍ملین اورایئرٹیل کے تقریباً ۱۵؍کروڑ ۱۰؍لاکھ  رہ  گئے ہیں۔
 یہی نہیں مجموعی صارفین کےمعاملوں میں بھی جیوباقی حریفوںسےبہت آگے لگتا ہے۔ جون کے آخر تک ۳۹؍کروڑ۷۲؍لاکھ سےزیادہ صارفین جیو نیٹ ورک استعمال کر رہے تھے۔ 
ریلائنس جیونےمئی کےمہینے کے مقابلے میں جون میں تقریباً ۴۵؍لاکھ نئےصارفین کا اضافہ کیا۔اس عرصے کے دوران صرف ریلائنس جیو نئےصارفین بنانے میں کامیاب رہا  جبکہ دیگر کمپنیوں نے بڑی تعداد میں صارفین کو کھو دیا۔

اب ہوائی جہاز میں بھی جیو کا نیٹ ورک دستیاب ہوگا

ریلائنس جیو نے بین الاقوامی روٹس پر۲۲؍راستوں پر موبائل سروس شروع کردی ہے۔کمپنی نے اپنی معلومات ویب سائٹ پر دی ہے۔کمپنی کی پارٹنر ایئر لائنزمیں کیتھے پیسیفک،سنگاپور ایئر لائنز، امارات ، اتحاد ایئر ویز ، یورو ونگز ، لفتھانسا، مالینڈو ایئر، بمان بنگلہ دیش ایئر لائنز اورایلی ٹیلیا شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ، جیو پرواز کے دوران(ان فلائٹ)موبائل خدمات مہیا کرنے والی دوسری ہندوستانی ٹیلی کام کمپنی بن گئی ہے۔اس سے قبل ٹاٹا گروپ کی کمپنی نیلکو  لندن روٹ پر وستارا ایئر لائنز میں ان فلائٹ موبائل خدمات شروع کرچکی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK