Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرائیل کاغزہ میں اسکول پر حملہ،۶۱؍شہید

Updated: May 08, 2025, 12:18 PM IST | Agency | Gaza

جنگ کی کووریج کرتے ہوئے صحافی نورالدین عبدہ بھی شہید، درجنوں زخمی۔

Israel has targeted a relief camp set up on the school premises. Photo: INN
اسکول کے احاطہ میں قائم ریلیف کیمپ کو اسرائیل نے نشانہ بنایا ہے۔ تصویر: آئی این این

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ جنگ سے تباہ حال فلسطینی علاقے میں اسکول میں قائم بے گھر افراد کی پناہ گاہ پر اسرائیلی فوج نے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں ۶۱؍معصوم فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بے گھر ہونے والے افراد کی پناہ گاہ پر اسرائیلی حملوں میں ۶۱؍افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔
  اسرائیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے حماس کے مزاحمت کاروں کو نشانہ بنایا ہے۔غزہ کے شہری دفاع کے میڈیا افسر احمد رضوان کے مطابق غزہ کی پٹی کے وسط میں بوریج پناہ گزین کیمپ میں بے گھر افراد کو پناہ دینے والے اسکول پر اسرائیلی حملوں میں کل۶۱؍افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو ئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس کی افواج نے وسطی غزہ کی پٹی میں حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پر حملہ کیا جو ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ رپورٹس کے مطابق یہ حملہ ایسے وقت میں کیے گئے جب منگل کو غزہ پر وسیع حملے کے اسرائیلی منصوبوں کی بین الاقوامی سطح پر مذمت کی گئی جس میں ملک کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ نے فلسطینی سرزمین کو ’تباہ‘ کر دینے کا مطالبہ کیا۔ قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے بدھ کی صبح غزہ کے مشرقی علاقے التفاح میں واقع مدرسہ الکرامہ پر کی گئی بمباری کے دوران صحافی نورالدین مطر عبدہ شہید ہوگئے۔ وہ اس وقت میدانِ عمل میں موجود تھے اور اسرائیلی درندگی کی کوریج کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK