Inquilab Logo

ہاتھرس جاتے ہوئے گرفتار صحافی پرغداری کا بھی الزام

Updated: October 19, 2020, 8:59 AM IST | Agency | Hathras

چاروں مسلم نوجوانوں کو گرفتاری سے ایک روز قبل درج مقدمے میں ماخوذ کردیاگیا

Hathras - Pic : PTI
ہاتھرس سانحہ کیخلاف مسلسل احتجاج جاری ہے ۔ تصویر : پی ٹی آئی

یوپی پولیس نے ہاتھرس جاتے ہوئے گرفتار کئے گئے کیرالا سے تعلق رکھنےو الے صحافی اور کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے ۳؍ کارکنوں کوملک سے غداری کے ایک کیس  میں بھی ملزم بنالیاگیاہے۔  مذکورہ کیس میں ان پر فساد برپا کرنے کی سازش رچنے اور یوپی حکومت کو بدنام کرنے کا الزام ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ کیس ۵؍ اکتوبر کو ان کی گرفتاری سے ایک روز قبل ۴؍ اکتوبر کو درج ہواتھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس کی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار شدگان اس سازش میں ملوث تھے۔  چاروں نوجوانوں  صحافی صدیق کپن  اور سی ایف آئی کے اراکین عتیق الرحمٰن، مسعود احمد اور عالم  فی الحال متھرا کی جیل میں قید ہیں۔
 ہاتھرس کے ایس پی  ونیت جین کے مطابق مذکورہ کیس میں  چاروں  ملزمین کو عدالت میں حاضر کرنے کیلئے کورٹ نے وارنٹ جاری کردیا ہے۔  یہ وارنٹ چندپا پولیس اسٹیشن کی جانب سے داخل کی گئی تفتیشی رپورٹ کی بنیاد پر جاری کیاگیاہے۔
 اس بیچ مظفر نگر پولیس نے عتیق الرحمٰن کو شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ہونےو الے مظاہروں کے درمیان تشدد کے کیس میں  بھی ملزم بنا لیا ہے۔ عتیق الرحمٰن مظفر پور کا رہنے والا ہے۔ دونوں نئے معاملات میں گرفتار شدگان کو ملزم بنانے کا یہ معاملہ جمعرات اور جمعہ کے درمیان پیش آیاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK