Inquilab Logo

نڈا کا کیجریوال پر حملہ: ووٹ بینک کیلئے ملک مخالفین کی حمایت

Updated: January 27, 2020, 1:31 PM IST | Agency | New Delhi

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرساد نڈا نے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر زبردست حملہ کرتے ہوئے پیر کو ان پر ووٹ بینک کے لئے ’ٹکڑے ٹکڑے گینگ‘ کا حامی ہونے کا الزام لگایا۔

اروند کیجریوال اور جے پی نڈا ۔ تصویر : آئی این این
اروند کیجریوال اور جے پی نڈا ۔ تصویر : آئی این این

نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر  جگت پرساد  نڈا نے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر زبردست  حملہ کرتے ہوئے پیر کو ان پر ووٹ بینک کے لئے ’ٹکڑے ٹکڑے گینگ‘ کا حامی ہونے کا الزام لگایا۔
دہلی اسمبلی کیلئے۸؍ فروری کو ہونے والے انتخابات  کیلئے  بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے درمیان پولنگ کا وقت قریب آنے کے ساتھ ساتھ انتخابی سرگرمیاں بھی تیز ہوتی جا رہی ہیں۔
 نڈا نے آج دو ٹوئٹ کئے۔ انہوں نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ملک مخالف نعرے لگانے والوں پر چارج شیٹ دائر کرنے کی اجازت نہ دینے کیلئے سوال کھڑے کئے۔

 


بی جے پی صدر نے کہا ’’کنہیا کمار، عمر خالد اور کچھ دیگر ملک مخالف طاقتوں نے ’بھارت تیرے ٹکڑے ہوں گے‘ جیسے نعرے لگائے۔ یہ لوگ ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ ان کے خلاف قانونی اداروں نے اس معاملہ کی تحقیقات کی اور گزشتہ سال جنوری میں چارج شیٹ دائر کرنے کے لئے تیارتھی لیکن جانچ ایجنسیوں کو چارج شیٹ دائر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بی جے پی صدر نے کہا ’’جانچ ایجنسیوں نے ٹکڑے ٹکڑے گینگ پر کاروائی کیلئے کیجریوال سے اجازت مانگی، مگر ایک سال گزر جانے کے بعد بھی اس کی اجازت نہیں دی گئی۔ کیجریوال کو دہلی کے عوام کو یہ بتانا چاہئے کہ جو لوگ ملک کو توڑنا چاہتے ہیں ان کی حمایت کیوں کر رہے ہیں؟ ایسا اس لئے ہے کیونکہ ملک مخالف  قوتوں پر کارروائی سے ان کے ووٹ بینک پر اثر پڑے گا ؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK