Inquilab Logo Happiest Places to Work

سناتن دھرم کے تئیں نفرت راہل کی `محبت کی دُکان میں کیسے فروخت کی جا رہی ہے: نڈا

Updated: September 04, 2023, 12:04 PM IST | Agency | Chitrakoot/Satna

مدھیہ پردیش کے چترکوٹ میں بی جے پی صدر جے پی نڈ اکا ’جن آشیرواد یاترا ‘سے خطاب ،اپوزیشن کے اتحاد’انڈیا ‘ پر شدید تنقیدیں۔

 JP Nadda, Shivraj Singh Chauhan and Vishnudut Sharma on the occasion of Jan Ashirwad Yatra. Photo: PTI
جے پی نڈا ، شیوراج سنگھ چوہان اور وشنودت شرما جن آشیرواد یاترا کے موقع پر۔ تصویر:پی ٹی آئی

 بی جےپی صدر جے پی نڈا نے مدھیہ پردیش میں جن آشیرواد یاترا سے خطاب کرتے ہوئےاتوار کو تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کے بیٹے اُدے ندھی اسٹالن کے سناتن دھرم پر دیے گئے بیان پر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد `انڈیا پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ سناتن دھرم کے تئیں نفرت کا سامان راہل گاندھی کی `محبت کی دکان پر کیسے فروخت کیا جا رہا ہے۔مدھیہ پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے اتوار کوستنا کے چترکوٹ میں جن آشیرواد یاترا کو ہری جھنڈی دکھائی۔اس دوران انہوں نے اپنے خطاب میں اپوزیشن اتحاد کو آڑے ہاتھوں لیا۔ 
 تقریب میں ریاست کے وزیر اعلیٰ شیو را ج سنگھ چوہان، ریاستی یونٹ کے صدر وشنودت شرما، ریاستی الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کے کنوینر اور مرکزی وزراء نریندر سنگھ تومر، جیوترادتیہ سندھیا، فگن سنگھ کلستے اور پارٹی کے کئی سینئر لیڈر اور ریاستی حکومت کے وزراء موجود تھے۔
 نڈا نے کہا کہ ریاست میں اس طرح کی ۵؍ یاترا ئیں منعقد کی جا ئیں گی ۔یاترا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نڈا نے کہا ’’چترکوٹ پربھو شری رام کی تپو بھومی ہے۔ جن آشیرواد یاترا بی جے پی کی کئی سال سے جاری انتھک کوششوں کو لوگوں تک پہنچانے کا عہد ہے۔ پانچ یاتراؤں میں ساڑھے۱۰؍ ہزار کلومیٹر کا سفر کرکے۲۲۰؍ اسمبلیوں تک بی جے پی حکومتوں کے عوامی فلاحی کاموں کوپہنچایا جائے گا۔‘‘انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر بی جےپی کو عوام کا آشیرواد حاصل ہوگا ۔بی جے پی صدر نے کہا ’’ جہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے اتحاد ہندوستان کو ترقی یافتہ بنا رہا ہے، وہیں خاندانی اتحاد انڈیا `گھمنڈی الائنس کے سب سے بڑے رکن ڈی ایم کے لیڈر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اسٹالن کے بیٹے اُدے ندھی اسٹالن ہماری مذہبی رسومات اور ثقافت کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ ادے ندھی اسٹالن نے سناتن دھرم کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔نڈا نے اپوزیشن اتحاد پر سوال اٹھایا کہ ادے ندھی اسٹالن کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ممبئی میں اس اتحاد کی حکمت عملی تیار کی جا رہی تھی۔ کیا یہ حکمت عملی تیار کی گئی ہے؟ کیا یہ اتحاد آنے والے انتخابات میں سناتن دھرم کو ختم کرنے کا مسئلہ لے کر عوام میں جانے والا ہے؟انہوں نے کانگریس لیڈر را ہل گاندھی سے بھی سوال کیا کہ ان کی `محبت کی دُکان میں ہندو مذہب اور سناتن دھرم کے تئیں نفرت کیسے فرو خت ہورہی ہے؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK