Inquilab Logo

اجے دیوگن کی ’’سنگھم‘‘ جیسی فلمیں خطرناک پیغام دیتی ہے: گوتم پٹیل

Updated: September 23, 2023, 5:38 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

پولیس فاؤنڈیشن ڈے کی تقریب میں بامبے ہائی کورٹ کے جج گوتم پٹیل نے کہا کہ’’ سنگھم جیسی فلموں میں جہاں ہیرو اکیلے ہی انصاف فراہم کرتا نظر آتا ہے، وہیں عوام کو ایک خطرناک پیغا م بھی دیتا ہےـ‘‘ 

Ajay Devgn in Singham. Photo. INN
سنگھم میں اجے دوگن۔ تصویر:آئی این این

روہت شیٹی کی پولیس فورس پر مبنی فلمیں عوام میں مقبول ہیں۔ اس کا آغاز انہوں نے ۲۰۱۱ ءمیں فلم ’سنگھم‘ سے کیا تھا جلد ہی اس فلم کا تیسرا حصہ ریلیز ہونے والاہےسنگھم کی کہانی ایک ایسے ایماندار پولیس آفسر کی ہے جو مہاراشٹر میں ہورہے جرائم کو ختم کرنے کی ذمہ داری لیتاہے۔ اس فلم کا دوسراحصہ سنگھم ۲بھی بلاک بلاسٹر تھا، بامبے ہائی کورٹ کے جج گوتم پٹیل محسوس کرتے ہیں کہ نگھم جیسی فلمیں ایک خطرناک پیغام دیتی ہیں۔ 
گزشتہ دن پولیس کے سالانہ دن اورپولیس کی اصلاحات کے طور پر انڈین پولیس فاؤنڈیشن کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں جج گوتم پٹیل نے کہا کہ فلم میں پولیس ان ججوں کے خلاف کاروائی کرتی نظر آتی ہے جو غیرشائستہ، ڈرپوک، اور بری طرح لباس زیب تن کئے ہوتےہیں۔ فلم میں عدالتوں پر ملزمین کو بری کرنے کا الزام لگاتے ہیں اور ہیرو پولیس اکیلے ہی انصاف فراہم کرنے نکل جاتا ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ سنگھم میں خاص طور پر یہی دکھا یا گیا ہے۔ کلائمکس میں ساری پولیس فورس سیاست داں کا کردار ادا کرنے والے پرکاش راج کے خلا ف اترتی نظر آتی ہے۔ لیکن میں پوچھتا ہوں، یہ کیا ہے؟ ہمیں سوچنا چاہیے کہ یہ کتنا خطرناک پیغام ہےـ‘‘ 
جج پٹیل نے یہ رائے دی کہ’’ اتنی بے صبری کیوں ؟ ‘‘اس کا ایک طریقہ کار ہے جس سے ہم یہ فیصلہ کریں گے کہ وہ شخص بے گناہ ہے یا ملزم۔ یہ طریقہ سست رفتار ضرور ہے لیکن ہمیں یہ کرنا ہے۔ کیونکہ کہ بنیادی اصول کے مطابق کسی شخص کی آزادی کو سلب نہیں کی جاسکتی۔ ‘‘ 
تقریب کہ دوران انہوں نے کہا کہ پولیس کی تصویر ایک ــ’’ بد معاش اور بد عنوان کے طور پر مقبول ہے۔ عوام کے مطابق کورٹ اپنا کام نہیں کر رہا ہے۔ جب پولیس کوئی قدم اٹھاتی ہے و ہ خوش ہوتے ہیں ۔ جب عصمت دری کے ملزمین کا انکاؤنٹر کرتی ہے تو مبینہ طور پر وہ فرار ہونے کی کوشش کرتا ہے۔ عوام سوچتے ہیں کہ یہ ٹھیک نہیں ہے لیکن پھر بھی اس کا جشن مناتے ہیں۔ وہ سوچتے ہیں کہ انصاف مل گیا لیکن کیا ایسا ہے؟‘‘
سنگھم اگین میں اجے دیوگن اور رنویر سنگھ نظر آئیں گے۔ وہی دپیکا پڈوکون پہلی مرتبہ خاتون پولیس اہلکارکا کردار ادا کریں گی۔ کرینہ کپور بھی فلمکا حصہ ہوں گی۔ 
فلم کے ڈائریکٹر روہت شیٹی نے انسٹاگرام پر مہورت پوجا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’سنگھم، سنگھم ریٹرن، سمبا، سوریاونشی۔ ۱۲ ؍سال پہلے ہم نے جب سنگھم بنائی تھی تو سوچا نہیں تھا کہ یہ پولیس والوں کی دنیا میں بدل جائے گی۔ آج ہم فلم سنگھم اگین کی شوٹنگ شروع کر رہے ہیں۔ یہ ہماری پولیسفرنچائزی کی ۵ ؍ ویں فلم ہیں اس میں ہم اپنی جان لگا دیں گے! بس آپ کے پیار اور دعاکی ضرورت ہے!‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK