• Thu, 25 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈریم ۱۱؍ کی اسپانسر شپ سے الگ ہونے کے بعدبی سی سی آئی کی مالی پوزیشن مستحکم

Updated: December 25, 2025, 2:14 PM IST | Agency | Mumbai /New Delhi

اپیکس کونسل کے اجلاس میں پیش کیے گئے بجٹ کے مسودے کے مطابق۲۶-۲۰۲۵ء میں بی سی سی آئی کی کل آمدنی کا تخمینہ ۸۹۶۳؍ کروڑ روپے ہے۔

BCCI President Mithun Minhas. Picture: INN
بی سی سی آئی کے صدر متھن منہاس۔ تصویر: آئی این این
ڈریم۱۱؍ کے اسپانسرشپ سے باہر ہونے اور آئی سی سی سے آمدنی میں کمی کے باوجود بی سی سی آئی نے اپنی مالی پوزیشن مضبوط رکھی ہے۔ اپیکس کونسل کے اجلاس میں پیش کئے گئے بجٹ کے مسودے کے مطابق، مالی سال۲۶-۲۰۲۵ء کے لیے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی)کی کل آمدنی کا تخمینہ۸۹۶۳؍ کروڑ روپے ہے۔ڈریم۱۱؍ نے اگست میں ۳۵۸؍ کروڑ مالیت کی اپنی جرسی اسپانسر شپ ڈیل کو ختم کر دیا تھا۔ اس کی وجہ حکومت کا پروموشن اینڈ ریگولیشن آف آن لائن گیمنگ ایکٹ۲۰۲۵ء تھا جس نے رئیل منی گیمنگ (آر ایم جی) پر پابندی لگا دی تھی۔ ڈریم۱۱؍ کا کاروبار اسی پر منحصر تھا، جس سے معاہدے کو ختم کرنا ضروری تھا۔
آئی سی سی کی آمدنی میں کمی سے بی سی سی آئی متاثر نہیں 
بی سی سی آئی کو آئی سی سی سے۳۸ء۵؍فیصد حصہ ملتا ہے۔ اس سال آئی سی سی ایونٹس سے کم آمدنی کی وجہ سے کل آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے کم ہونے کا ا مکان  ہے لیکن بی سی سی آئی اس میں توازن رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔
ڈریم۱۱؍ سے باہر ہونے کے بعد، بی سی سی آئی نے ایڈیڈاس کے ساتھ زیادہ قیمت پر جرسی اسپانسر شپ کے معاہدے پر دستخط  کئے۔اسکے علاوہ اپولو ٹائرس کے ساتھ ایک علیحدہ معاہدہ بھی کیا گیا۔ایپکس کونسل کے نوٹ کے مطابق ڈریم۱۱؍ جیسے اسپانسرز کے باہر جانے کے باوجود، بی سی سی آئی نے اگلے۲ء۵؍ سال کیلئے زیادہ قیمت پر نئی جرسی اسپانسر شپ ڈیل حاصل کی ہے۔
بورڈ کے جنرل فنڈ اور سرپلس میں اضافہ
مالی سال ۲۵-۲۰۲۴ء میں بی سی سی آئی کا جنرل فنڈ ۷۹۸۸؍کروڑ سے بڑھ کر۱۱۳۴۶؍ کروڑ ہو گیا جس میں ۳۳۵۸؍ کروڑ کے سرپلس تھے۔ ٹریژری کے مضبوط انتظام کی وجہ سے سود کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا۔
چیلنجوں کے باوجود بی سی سی آئی کی ترقی جاری 
بی سی سی آئی آئی پی ایل، بین الاقوامی میچوں، آئی سی سی کے حصص اور اسپانسرشپ سے حاصل ہونے والی مضبوط آمدنی پر انحصار کرتا ہے۔ مضبوط مالیاتی انتظام کی وجہ سے چیلنجوں کے باوجود بی سی سی آئی کی ترقی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK