ٹورنٹو کے معروف صحافی ، مصنف اور کالم نگار اینڈریو مٹرویکا کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم اس معاملےپر سیاست کررہےہیں۔
EPAPER
Updated: September 22, 2023, 1:09 PM IST | Agency | Ottawa
ٹورنٹو کے معروف صحافی ، مصنف اور کالم نگار اینڈریو مٹرویکا کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم اس معاملےپر سیاست کررہےہیں۔
ٹرو ڈو پر ہردیپ سنگھ نجر کے قتلمعاملے کو جان بوجھ کر بڑھا نے اور ٹھوس ثبوت پیش نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یادرہےکہ گزشتہ دنوں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجر کے مبینہ قتل میں ہندوستان کے ملوث ہونے کا دعو یٰ کیا تھا۔ ٹروڈو کے اس الزام کے بعدہندوستان اور کنا ڈا کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئےہیں ۔
الجزیرہ ا نگلش کے ویب پور ٹل پر جمعرات کو شائع ہونے والے ایک مضمون میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹروڈو اس معاملےپر سیاست کررہےہیں ۔ یہ مضمون ٹورنٹو کے معروف صحافی ، مصنف اور کالم نگار اینڈریو مٹرویکا کا ہے۔ انہوں نے اپنے مضمون میں اس معاملے کو سیاہ فام اور سفید فام کے زوایے سے بھی جائزہ لیا ۔ مٹرویکا نے ٹروڈو سے ٹھوس ثبوت پیش کرنے اصرار کیا ہے۔
قبل ازیں جسٹن ٹروڈو کے مذکورہ الزام پر تنقید کرتے ہوئے کینیڈین اپوزیشن لیڈر پیئر پوئیلیورے نے کہا تھا ،’’ انہیں تمام حقائق کے ساتھ وضاحت کرنی چاہئے۔ ہمیں تمام ممکنہ شواہد جاننے کی ضرورت ہے تاکہ کینیڈین اس پر فیصلہ کر سکیں ۔ ‘‘پوئیلیورے نے اس معاملے پر ا س وقت تبصرہ کیا تھا جب میڈیا نے ان سے یہ سوال پوچھا تھا،’’ کینیڈا کی طرف سے ہندوستانی سفارت کار کو نکالے جانے کے بعد اور کیا کرنا چاہئے؟‘‘
پوئیلیورےنے کہا،‘‘وزیراعظم نے کوئی حقائق نہیں بتائے ہیں ۔ انہوں نے بس ایک بیان دیا ہے۔ میں صرف اس بات پر زور دوں گا کہ انہوں نے مجھے ذاتی طور پر اس سے زیادہ کچھ نہیں بتایا ہےجتنا کہ انہوں نے کینیڈا کے باشندوں کو بتایا ہےلہٰذا ہم مزید جاننا چاہتے ہیں ۔‘‘ان کا مزید کہنا تھا ،’’ اگر مزید معلومات فراہم نہ کی گئیں تو یہ الزامات غلط یا ناقابل یقین ثابت ہوسکتے ہیں ۔‘‘ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ،’’ ہمارے پاس ایسے شواہد ہونے چاہئیں جس سے وزیراعظم کےاس الزام کی تصدیق ہوسکےجو انہوں نے گزشتہ دنوں لگائے تھے۔‘‘ پیر کو کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ہندوستانی حکومت پر ہردیپ سنگھ نجر کاقتل کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ’ ہندوستانی حکومت کے ایجنٹوں ‘نے ایک کینیڈین شہری کا قتل کیا ہے۔ ہردیپ سنگھ نجر سرے کےگرو نانک سکھ گرودوارہ کے صدر بھی تھے۔