Inquilab Logo

کلیان: مشہور کمپنیوں کے نام سے نقلی گھی فروخت کر نے والا گروہ گرفتار

Updated: October 24, 2020, 12:48 PM IST | Ayjaz Abdul Ghani | Kalyan

کلیان کرائم بر انچ کی ایک ٹیم نے نقلی دیسی گھی بناکر فروخت کر نے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے۵ بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ ممبئی، نوی ممبئی ، تھانے اور اطراف کے علاقوں میں نامور کمپنیوں کے لیبل لگا کر گھی فروخت کرتا تھا۔

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

کلیان کرائم بر انچ کی ایک ٹیم نے نقلی دیسی گھی بناکر فروخت کر نے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے۵ بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ ممبئی، نوی ممبئی ، تھانے اور اطراف کے علاقوں میں نامور کمپنیوں کے لیبل لگا کر گھی فروخت کرتا تھا۔  تفصیلات کے مطابق کلیان کر ائم برا نچ کے اہلکار دتّا رام بھوسلے کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ڈومبیولی کے تلک نگرمیں الپیش گوڈ نامی نوجوان نامور کمپنیوں کا  نقلی  گھی فر وخت کر نے آرہا ہے۔کلیان کر ائم برانچ کے سینئر انسپکٹر سنجو جان نے پولیس انسپکٹر نتن مگدم کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی۔اس ٹیم نے تلک نگر میں جال بچھا کر الپیش گوڈ کو ۸۳؍ لیٹر نقلی گھی کے ساتھ گرفتار کیا۔ کر ائم بر انچ کی ٹیم نے دہیسر میں نقلی  دیسی گھی کے ایک گودام پر چھا مار کر ایک ٹن خام مال، ۱۶۸؍ لیٹر نقلی گھی ،۲۱۰؍ لیٹر ڈالڈا گھی، ۷۳۵؍ لیٹر تیل  ضبط کیا۔   پولیس کے مطابق ملزمین امول ، گووردھن ، کرشنا اور ساگر جیسے مشہور بر انڈ کا نام استعمال کر کے نقلی گھی فرو خت کر رہے تھے۔ کرا ئم بر انچ نے نقلی گھی کا کاروبار کر نے والے گروہ کے کلیدی ملزم چندریش میرانی ، الپیش گوڈ، جیمت گٹھا نی ، سعود شیخ اور دھن راج مہتا کو گرفتار کر لیا ہے۔ کلیان کر ائم بر انچ کے سینئر انسپکٹر سنجو جان نے بتایا کہ یہ گروہ ممبئی، نوی ممبئی ،ویرار، تھانے ، کلیان ، بھیونڈی ، الہاس نگر اور دیگر شہروں میں نقلی گھی فروخت کرتا تھا۔ 

kalyan mumbai Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK