• Fri, 09 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی ایئرپورٹ کا نیا عالمی ریکارڈ: ایک سال میں۵۵ء۵؍ کروڑ مسافروں کی آمد و رفت

Updated: January 08, 2026, 6:10 PM IST | Mumbai

ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے کیلنڈر سال ۲۰۲۵ءکے دوران ۵۵ء۵؍ کروڑ مسافروں کی نقل و حمل کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

Mumbai Airport.Photo:INN
ممبئی ایئر پورٹ۔ تصویر:آئی این این

 ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے کیلنڈر سال ۲۰۲۵ءکے دوران ۵۵ء۵؍  کروڑ  مسافروں کی نقل و حمل کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق، مسافروں کی یہ تعداد سال ۲۰۲۴ء کے مقابلے میں تقریباً۳۱؍ فیصد اور۲۰۲۳ء کے مقابلے میں ۶ء۷؍ فیصد زیادہ ہے۔ مجموعی مسافروں میں۶۳ء۱؍ کروڑ بین الاقوامی اور ۹۲ء۳؍کروڑ ملکی (ڈومیسٹک) مسافر شامل ہیں۔
 جنوری ۲۰۲۵ء اب تک کا سب سے مصروف مہینہ رہا، جس میں تقریباً ۵۰؍ لاکھ مسافروں نے سفر کیا۔ ۲۹؍ نومبر کو ایک ہی دن میں سب سے زیادہ ۱۷۵۹۲۵؍  مسافروں کی آمد و رفت درج کی گئی۔   ۲۰۲۵ء میں کل۳۳۱۰۱۱؍ پروازیں چلائی گئیں، جس میں ۲۱؍ نومبر کو ایک ہی دن میں ۱۰۳۶؍ پروازوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔ ممبئی سے سب سے زیادہ ٹریفک دہلی (۱۷؍ فیصد) کے لیے رہا۔ اس کے بعد بنگلور (۱۰؍ فیصد) اور گوا (۶؍ فیصد) کا نمبر آتا ہے۔بین الاقوامی سطح پر دبئی سرفہرست رہا، جہاں کے لیے۱۵؍ فیصد پروازیں روانہ ہوئیں۔ لندن اور ابوظہبی دونوں کا حصہ ۵ء۷؍فیصد رہا۔یہ اعداد و شمار ممبئی ایئرپورٹ کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور عالمی سطح پر اس کے کلیدی کردار کو واضح کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:آئی ایم پی پی اے کا ’’دُھرندھر‘‘ پر خلیجی ممالک میں پابندی ہٹانے پر زور

چاول اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ 
گھریلو ہول سیل مارکیٹ میں جمعرات کو اجناس کی قیمتوں میں ملی جلی صورتحال دیکھی گئی۔ چاول اور چینی کی قیمتوں میں استحکام کے بجائے تیزی ریکارڈ کی گئی، جبکہ دالوں اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری رہا۔ گندم کی قیمتیں اپنی سابقہ سطح پر برقرار رہیں۔  اوسط درجے کے چاول کی قیمت میں ۸؍ روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ۳۸۵۶؍  روپے فی کوئنٹل پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھئے:ہوپ کے ریکارڈرن اور اینگیڈی کی تاریخی ہیٹ ٹرک سے کیپیٹلز کی شاندار فتح

گندم کی قیمت ۲۸۵۰؍ روپے فی کوئنٹل پر مستحکم رہی۔ آٹے کی قیمتوں میں بھی کوئی بڑی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ مونگ دال کی قیمت میں ۱۶؍ روپے اور اڑد دال میں ۱۰؍ روپے فی کوئنٹل کا اضافہ ہوا۔ تاہم، چنا دال ۷؍ روپے اور مسور دال۴؍ روپے فی کوئنٹل سستی ہوئی۔ ارہر (تُور) دال کی قیمتیں مستحکم رہیں۔عالمی مارکیٹ میں ملائیشیا کے برسا ملائیشیا ڈیریویٹو ایکسچینج میں پام آئل اور امریکی سویا تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK