’اندھ شردھا نرمولن سمیتی‘ کے لیڈ رڈاکٹر نریندر دابھولکر کے قتل کو ۱۳؍ برس گزر جانے کے باوجود انصاف کے عمل پر اٹھتے سوالات نے ایک بار پھر شہریوں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کردیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 21, 2026, 12:34 PM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan
’اندھ شردھا نرمولن سمیتی‘ کے لیڈ رڈاکٹر نریندر دابھولکر کے قتل کو ۱۳؍ برس گزر جانے کے باوجود انصاف کے عمل پر اٹھتے سوالات نے ایک بار پھر شہریوں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کردیا ہے۔
’اندھ شردھا نرمولن سمیتی‘ کے لیڈ رڈاکٹر نریندر دابھولکر کے قتل کو ۱۳؍ برس گزر جانے کے باوجود انصاف کے عمل پر اٹھتے سوالات نے ایک بار پھر شہریوں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کردیا ہے۔ اس سلسلے میں جمعرات کو کلیان شہرمیں ’مہاراشٹر اندھ شردھا نرمولن سمیتی‘ کی جانب سے ایک احتجاجی مارننگ واک ریلی نکالی گئی جس میں مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے قتل کے ملزمین کو قرار واقعی سزا دینے اور انصاف کے عمل کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھئے:مذہب تبدیل کرنے سے ذات نہیں بدل جاتی
ریلی کا آغاز کلیان کے شیواجی چوک سے ہوا۔ مظاہرین محمد علی چوک اور کلیان ریلوے اسٹیشن سے ہوتے ہوئے ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر ادیان پہنچے جہاں ریلی اختتام پذیر ہوئی۔مظاہرین نے اس دوران ڈاکٹر نریندر دابھولکر، کامریڈ گووند پانسرے، پروفیسر ایم ایم کلبرگی اور صحافی گوری لنکیش کی یاد میں نعرے بلند کئے اور ان کے قاتلوں کو سزا دلانے کا مطالبہ کیا۔مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر دابھولکر کے قتل کے بعد عقلیت پسند اور سماجی فکر رکھنے والی شخصیات کو نشانہ بنائے جانے کے متعدد واقعات سامنے آئے۔ کامریڈ گووند پانسرے، پروفیسر ایم ایم کلبرگی اور صحافی گوری لنکیش کے قتل نے بھی ملک میں آزادی اظہار، عقلی فکر اور سماجی اصلاح کے تحفظ پر سنگین سوالات کھڑے کئےہیں۔ مقررین کے مطابق ان معاملات میں تفتیش اور عدالتی کارروائی کی رفتار سے متعلق عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔مظاہرین نے تحقیقاتی ایجنسیوں اور سیاسی نظام کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ ایسے سنگین معاملات میں تفتیش کو کسی دباؤ یا مصلحت سے بالاتر ہوکر منطقی انجام تک پہنچایا جانا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سماجی اصلاح اور سائنسی مزاج کے لئے آواز اٹھانے والوں کا تحفظ جمہوری سماج کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھئے:جادوپور یونیورسٹی میں اے بی وی پی اور بائیں بازو کے طلبہ میں تصادم، کئی زخمی
مہاراشٹر اندھ شردھا نرمولن سمیتی کی کارگزار صدر سشما بسونت کی قیادت میں نکالی گئی اس ریلی میں اساتذہ تنظیم کے اشوک بہیرَو، بابا رام ٹیکے، کامریڈ ادے چودھری، سیوا دل کے سہاس کوتے نیز مختلف سماجی تنظیموں کے عہدیداران اور بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔